Categories
Breaking news

T20 کی نسبت ہمارا ٹیسٹ اسکواڈ تجربہ کار ہے، محمد رضوان

Advertisement

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی کی نسبت ہمارا ٹیسٹ اسکواڈ تجربہ کار ہے۔کرکٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ آج ہم نے چار گھنٹے سے زائد پریکٹس کی ہے، ہمارے بالرز اور بیٹسمین دونوں ہی اچھے ردھم میں لگ رہے ہیں۔محمد رضوان نے کہا کہ پاکستان شاہینز کی فتح سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں، شان مسعود، اظہر علی، فواد عالم اور حارث سہیل جیسے بیٹسمین دستیاب ہیں اور ہمارے پاس محمد عباس، یاسر شاہ اور شاہین شاہ آفریدی جیسے ٹیسٹ بالرز بھی ہیں۔انہوں نے قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابراعظم کی کمی ضرور محسوس ہوگی، انجری کے باوجود بابراعظم جس طرح ٹریننگ سیشنز میں موجود رہتے ہیں وہ قابل ستائش ہے۔محمد رضوان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم باہر بیٹھ کر بھی ہر بیٹسمین کو اپنا تجربہ شیئر کر رہے ہیں۔محمد رضوان نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے ساتھ اچھا مقابلہ دیکھنے کا موقع ملے گا، ہم محنت پوری کریں گے، نتائج اللّٰہ کے ہاتھ میں ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *