Categories
Breaking news

T20 کپتانی چھوڑنے کے بعد ویرات کوہلی پہلی بار منظرِ عام پر

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کے بعد ویرات کوہلی کی پہلی بار نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ویرات کوہلی نے اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں جو کہ دورانِ سفر لی گئی ہیں۔
ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصاویر میں ویرات کوہلی کھڑکی سے باہر دیکھ رہے ہیں۔
تصاویر میں ویرات کوہلی نے گِرے ٹی شرٹ کے ساتھ کیپ بھی پہنی ہوئی ہے جبکہ وہ کافی پُراعتماد نظر آرہے ہیں۔ویرات کوہلی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے ’ایول آئی‘ والا ایموجی بنایا جوکہ اکثر نظرِ بد سے حفاظت کے لیے بنایا جاتا ہے۔کوہلی کی تصاویر پر اُن کے لاکھوں مداحوں کی جانب سے تبصرے جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.