Categories
Breaking news

PSX حملے میں بھارت ملوث ہے، وزیراعظم عمران خان

Advertisement

PSX حملے میں بھارت ملوث ہے، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں بھارت ملوث ہے۔

قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچنج (پی ایس ایکس) حملے کا منصوبہ بھارت میں بنا تھا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز دہشت گردوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کیا تھا جسے پولیس اور سیکورٹی گارڈز نے بھرپور جوابی کارروائی سے ناکام بنادیا تھا۔

اس حملے میں ایک پولیس افسر اور تین سیکیورٹی گارڈز شہید ہوگئے تھے جبکہ حملہ آور چاروں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے واقعے کی مذمت کی گئی تھی جبکہ انہوں نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا تھا۔

آج قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایکس حملے میں بھارت ملوث ہے اور اس میں کوئی شک نہیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کا منصوبہ بھارت میں بنا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دہشتگردوں کا منصوبہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے ملازمین کو یرغمال بنانا تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حملے کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ پی ایس ایکس حملے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ نے کہا تھا کہاس حملے میں بھارتی خفیہ تنظیم ’را‘ ملوث ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران اپوزیشن جماعتوں نے مکمل بائیکاٹ کیا اور تمام اپوزیشن اراکین ایوان سے باہر چلے گئے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *