Categories
Breaking news

PSX حملہ: دہشتگردوں کو ہلاک کرنے والے محمد رفیق کے گھر جشن کا سماں

Advertisement

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے اور دہشت گردوں کا صفایا کرنے والے اہلکاروں میں شامل محمد رفیق کے گھر پر جش کا سماں ہے۔

ریپڈ ریسپانس فورس کے اہلکار محمد رفیق سومرو کا تعلق سندھ کے پسماندہ علاقے عمر کوٹ سے ہے۔

رفیق سومرو کے والد اور بھائی آنے والے مہمانوں سے مبارکبادیں وصول کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ قوم کی خدمت کرکے رفیق سومرو نے ان کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

گھر پر آنے والے مہمانوں کی مٹھائی سے تواضح بھی کی جارہی ہے جبکہ اہل خانہ خوشی اور فخر سے نہال ہیں۔

رفیق سومرو کے بھائی کہتے ہیں کہ رفیق سومرو کو بچپن سے فورس میں شمولیت کا شوق تھا۔

وطن کی مٹی اور اس کے شہریوں کے تحفظ کی قسم کھانے والے بہادر اہلکاروں نے ایک بار پھر اپنی شاندار روایات کی پاسداری کرتے ہوئے بہادری اور کامیابی کی داستان رقم کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *