Categories
Breaking news

PSXحملہ، زندہ واپسی ملزمان کے مشن میں شامل نہ تھی

Advertisement
ایکسچینج حملہ، زندہ واپسی ملزمان کے مشن میں شامل نہ تھی

کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کا حملہ خودکش طرز کا تھا جس میں ملوث ملزمان نے زندہ واپسی مشن میں شامل نہیں رکھی تھی۔

ٹیڈی کے ماہر تفتیشی افسر راجہ عمر خطاب کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد کیے گئے سامان میں بھاری تعداد میں دستی بموں اور جدید ہتھیاروں کے علاوہ پانی کی بوتلیں بھنے ہوئے چنے اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے قریب دستی بم کے حملے اور فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

انچارج انسداد دہشتگردی ونگ راجا عمر خطاب نے کہا کہ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ملزمان نے اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں گھسنے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں سے طویل دورانیے تک لڑنے کا سامان جمع کر رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم کی اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملے کی مذمت

دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد ہونے والی کار پولیس ریکارڈ میں کلیئر ہے۔ دہشت گردوں نے اسی طرح کی کارروائی کراچی میں چینی قونصل خانے میں کی تھی۔

راجا عمر خطاب نے بتایا کہ ایک دہشتگرد کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی ہے اور وہ بلوچستان کا رہائشی تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *