Categories
Breaking news

PSA کی میٹنگ میں شرکت کرنے پر تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں،ڈاکٹر ثاقب حمید

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)پچھلے ماہ پاکستانی قونصلیٹ بارسلونا میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کے متعلق تمام ممبران نے اپنی رائے کا اظہار کیا. PSA ممبران نے فیصلہ کیا ہے کہ اسٹوڈنٹس کے مسائل باہمی تعاون اور رضامندی سے حل کرنے کی کوشش کی جائے گی اور جہاں لوکل کمیونٹی سے تعاون درکار ہوگا اس کیلئے قونصلیٹ سے باقاعدہ رابطہ کیا جائے گا. ہم قونصلر جنرل جناب عمران علی صاحب اور سماجی رہنماسید ذوالقرنین شاہ کے نہایت مشکور ہیں جن کی کاوشوں سے قونصلیٹ میں PSA کو ماہانہ میٹنگ کیلئے ایک باقاعدہ ڈیسک مہیا کیا گیا ہے.
اس کے علاوہ UPC بارسلونا یونیورسٹی میں ماسٹر کورس کیلئے آنے والے نئے اسٹودنٹ ذیشان اور پی ایچ ڈی کیلئے امیر عبداللہ کو تمام ممبران نے خوش آمدید کہا. ڈاکٹر ثاقب حمید نے کہا PSA کی میٹنگ میں شرکت کرنے پر تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں. اور جو احباب خرابی صحت کی وجہ سے شرکت نہ کر سکے ان کیلئے دعا گو ہوں کہ اللہ پاک انھیں جلد شفا عطا فرمائے. آمین
انشاءاللہ بہت جلد بارسلونا قونصلیٹ میں PSA کی طرف سے اگلی ماہانہ میٹنگ کا انعقاد ہو گا. جس میں پچھلی میٹنگ کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام معاملات زیربحث ہوں گے. اس ایونٹ کو کامیاب بنانے پر ایک دفعہ پھر PSA کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *