Categories
Breaking news

PDM کے لاہور جلسے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کرنی چاہیے، فیصل جاوید

PDM کے لاہور جلسے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کرنی چاہیے، فیصل جاوید

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید کہتے ہیں کہ پی ڈی ایم کے لاہور جلسے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کرنی چاہیے کیونکہ یہ خود ہی اپنے لیے ایک بہت بڑی رکاوٹ ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فیصل جاوید خان نے کہا کہ ان کے سارے کے سارے جلسے فلاپ شوز تھے، ان جلسوں کا حکومت پر کوئی پریشر نہیں۔

Table of Contents

x
Advertisement

فیصل جاوید خان نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر میں بڑھتے ہوئے کیسز کی فکر ہے لہٰذا لوگ اپنا خیال رکھیں اور ماسک ضرور پہنیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا تھا کہ اپوزیشن والوں کی بھول ہے کہ جلسوں سے حکومت چلی جائے گی، یہ ڈیڑھ سو جلسے بھی کرلیں حکومت کا بال بیکا نہیں کرسکتے۔

جلسوں سے حکومت گرانا اپوزیشن کی بھول ہے، شبلی فراز

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن بارہویں کھلاڑی بن چکے ہیں

جس شہر میں PDM جلسہ ہوا وہاں کورونا تیزی سے پھیلا، فردوس عاشق

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جس شہر میں بھی پی ڈی ایم جلسہ ہوا وہاں کورونا تیزی سے پھیلا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ اپوزیشن کا ٹولہ شہر شہر این آر او کے لیے مارا پھر رہا ہے، عوام عمران خان کے پيچھے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *