Categories
Breaking news

PDM کہتی ہے ووٹ کو عزت دو، ووٹرز کو مرنے دو، شیخ رشید

Advertisement
PDM کہتی ہے ووٹ کو عزت دو، ووٹرز کو مرنے دو، شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ گیارہ پارٹیاں صرف اسلئے اکٹھی ہیں کہ انکے خلاف کرپشن کے کیسز ہیں، پی ڈی ایم کہتی ہے ووٹ کو عزت دو اور ووٹرز کو مرنے دو۔

چمن میں پاک افغان بارڈر پر آئی ٹی ٹی ایم ایس پروجیکٹ اور این ایل سی پروجیکٹ کے دورہ کے موقع پر وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ کتنی جنوریاں آئیں اور کتنی گئیں، عمران خان اپنے 5 سال پورے کرے گا۔

سب افواہیں ہیں، عمران خان کہیں نہیں جا رہے: شیخ رشید

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فوج اور اداروں پر تنقید کرنیوالے ملک دشمن ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، سب افواہیں ہیں، عمران خان کہیں نہیں جا رہے۔

x
Advertisement

شیخ رشید کاکہنا تھا کہ ساری دنیا میں مہنگائی ہے، حکومت کی بہتر منصوبہ بندی سے کورونا وائرس سے نمٹا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آپ لوگ پی ڈی ایم کو بھول جائیں، عمران خان پانچ سال پورے کرے گا۔

چمن دورے کے موقع پر شیخ رشید نے پاک افغان بارڈر پر آئی ٹی ٹی ایم ایس پروجیکٹ اور این ایل سی پروجیکٹ کا معائنہ کیا اور تجارتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جبکہ حکام نے انہیں بارڈر مینجمنٹ کی تعمیرات پر بریفنگ دی۔

شیخ رشید کا ریلوے میں ایک لاکھ نوکریوں کا اعلان

راولپنڈی(جنگ نیوز)وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید…

وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلوے کی حالت ایم ایل ون کی تکمیل تک صحیح ہوجائے گی ، عوام کو زبردست سفری سہولتیں دینگے، ریلوے کی گوداموں کی مرمت کا کام شروع کرکے ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد پر ریلوے کی زمینوں کے متعلق معاملے کو 9 دسمبر کے اجلاس میں حل کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *