اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے کل 13 دسمبر بروز اتوار کو لاہور میں ہونے والے جلسے کے سلسلے میں لاہور کے مینارِ پاکستان گراؤنڈ گریٹر اقبال پارک کے گیٹ نمبر 5 کا تالا نون لیگی کارکنوں نے توڑ دیا۔
تالا توڑنے کے بعد نون لیگی کارکنوں نے اسٹیج کی تیاری کا سامان اندر پہنچا دیا جس کے بعد مینارِ پاکستان کے احاطے میں اسٹیج بنانے کا کام جاری ہے، مینارِ پاکستان گراؤنڈ میں کرسیاں بھی پہنچا دی گئی ہیں۔
گزشتہ رات بارش کے بعد مینارِ پاکستان گراؤنڈ میں بعض جگہ پر پانی موجود ہے، جلسہ منتظمین کی جانب سے گراؤنڈ کی صفائی کے لیے کام جاری ہے۔

PDMسے نمٹنے کیلئے وزیرداخلہ تبدیل، شیخ رشید داخلہ، حفیظ شیخ خزانہ، سواتی ریلویز، اعجاز شاہ نارکوٹکس کے وزیر ہوں گے
اسلام آباد(نمائندہ جنگ‘ایجنسیاں)وفاقی کابینہ…

جلسہ گاہ میں بجلی کے انتظام کے لیے جنریٹر پہنچا دیئے گئے ہیں، جلسے میں روشنی کے انتظامات کے سلسلے میں گراؤنڈ میں سرچ لائٹیں لگا دی گئی ہیں، جبکہ ساؤنڈ سسٹم کی تنصیب کے لیے بھی کام جاری ہے۔

مینار پاکستان جلسہ کل، پی ڈی ایم اور پولیس کی تیاریاں عروج پر
لاہور(نمائندہ جنگ) اپوزیشن کی گیارہ جماعتوں کے…

مسلم لیگ نون کے کارکنوں کی بڑی تعداد کے مینارِ پاکستان گراؤنڈ آنے کا سلسلے بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے مینارِ پاکستان گراؤنڈ میں کل 13 دسمبر کو جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کو لاہور میں جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت پنجاب کا پی ڈی ایم کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
حکومت پنجاب کی جانب سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت نہ دینے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

جاری کیئے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناخوش گوار واقعے کی ذمے دار جلسہ انتظامیہ ہو گی، لاہور میں سیاسی سرکس لگانے والے اداکار ابا بچاؤ مہم تیز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
- پی ڈی ایم کے لاہور جلسہ کیلئے ن لیگ کی کارنر میٹنگز شروع
- پی ڈی ایم کا13 دسمبر کا لاہور جلسہ رکوانے کی درخواست مسترد
وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی ڈوبتی کشتی سے لوگوں نے چھلانگیں لگانا شروع کر دی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بلاول کے ترجمان کا استعفیٰ پی ڈی ایم کی صفوں میں مایوسی کا آئینہ دار ہے، راج کماری صاحبہ کی ڈوبتی کشتی میں کوئی سوار نہیں ہو گا۔
ادھر مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کل لاہور میں جلسے کا اثر نظر آنے لگا ہے، وزیرِ اعظم عمران خان کے گھر سے حکومتِ پنجاب کی چیخوں تک 13 دسمبر کا اثر ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے ڈی جے بٹ اور بٹ کڑاہی والے کے خلاف ایف آئی آر کاٹ دی، کھانا کھایا مریم نواز نے اور بد ہضمی پوری حکومت کو ہو گئی، حکومت کو پتہ چل گیا ہے کہ جلسہ تو نہیں رکنے والا۔
ے بٹ اور بٹ کڑاہی والے کے خلاف ایف آئی آر کاٹ دی، کھانا کھایا مریم نواز نے اور بد ہضمی پوری حکومت کو ہو گئی، حکومت کو پتہ چل گیا ہے کہ جلسہ تو نہیں رکنے والا۔
قومی خبریں سے مزید
-
ناصرشاہ نے استعفیٰ بلاول ہاؤس میں جمع کروا دیا
پاکستان پیپلزپارٹی کے رکنُ سندھ اسمبلی اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے اپنا استعفیٰ بلاول ہاؤس میں جمع کروا دیا ہے۔
-
صوبوں سےوفاق آئے اساتذہ کی واپسی روکنےکی درخواست مسترد، تحریری فیصلہ جاری
اسلام آباد ہائی کورٹ نے صوبوں سے وفاق آنے والے اساتذہ کی واپسی روکنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ اگر وفاقی نظامت تعلیمات اساتذہ کو واپس ان کے اصل محکموں میں بھجوا رہی ہے تو عدالت نہیں روک سکتی۔
-
دنیا میں کورونا وائرس سے اموات 16 لاکھ سے متجاوز
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 کروڑ 14 لاکھ 38 ہزار 206 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 16 لاکھ 1 ہزار 190 ہو گئیں۔
-
13 دسمبر کا اثر نظر آنا شروع ہوگیا ہے، مریم اورنگزیب
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کل 13 دسمبر ہے جس کا اثر نظر آنا شروع ہوگیا ہے۔
-
پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، فردوس عاشق اعوان
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو لاہور میں جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ انٹیلی جنس رپورٹس اور این سی اوسی کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔
-
بزدار کے منہ بولے بھائی کے والد نون لیگی MPA مستعفی
پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے نون لیگ کے ایم پی اے چوہدری اقبال گجر نے بھی اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو جمع کروا دیا ہے۔
-
حیدر آباد: رات گئے کورونا وائرس کے 3 مریض جاں بحق
سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں کورونا وائرس کے مزید 3 مریض دم توڑ گئے، جبکہ صرف 6 روز میں 25 افراد اس وباء کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔
-
مسلم لیگ نون کےمزید 5 اراکین نے استعفے قیادت کو بھجوا دیئے
مسلم لیگ نون کے5 اراکین اسمبلی نے استعفے پارٹی قیادت کو بھجوا دیئے۔
-
پنجاب: قومی شاہراہ پر دھند سے حدِ نگاہ کم، ٹریفک متاثر
پنجاب میں قومی شاہراہ پر دھند ہی دھند کا راج ہے، جس کی وجہ سے حدِ نگاہ کم اور ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
-
کراچی: عبد اللّٰہ کالج کے قریب حادثہ، نجی چینل کا آپریٹر جاں بحق
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں عبد اللّٰہ گرلز کالج کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں نجی ٹی وی چینل کا ڈی ایس این جی آپریٹر جاں بحق ہو گیا۔
-
رحیم یارخان: موٹر وے پر بس، ٹریلر ،کار میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
جنوبی پنجاب کے شہر رحیم یارخان میں موٹر وے پرٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
-
پاکستان: کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 729 کیسز، 71 اموات
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 729 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 71 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 2 ہزار 116 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔
-
فضائیہ ہر خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، ایئرچیف
انہوں نے کہا کہ کشمیری بہن بھائیوں کو آزادی کی جدوجہد میں پاکستان کی غیرمتزلزل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت حاصل رہے گی۔
-
پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے شہری برابر کے حقوق رکھتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان
وزیر اعظم عمران خان سے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر محمود اشرفی نے ملاقات کی۔
-
پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے باعث سردی میں اضافہ
شام کے وقت آسمان پرگہرے بادل چھاگئے جس کے بعد رات کو پہلے بوندا باندی اور پھر تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی جس سے موسم مزید سرد ہوگیا۔
-
کندھ کوٹ: 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے 4 نوجوان گرفتار
پولیس کے مطابق زیادتی کے شکار لڑکے کے بھائی کی مدعیت میں 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔