Categories
Breaking news

PDM کا احتجاج، الیکشن کمیشن کی سیکیورٹی انتہائی سخت

Advertisement
PDM کا احتجاج، الیکشن کمیشن کی سیکیورٹی انتہائی سخت

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے میں تاخیر کے خلاف آج اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے احتجاج کرے گی۔

پی ڈی ایم کے احتجاج کی کی وجہ سے الیکشن کمیشن کے باہر سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کر دیئے گئے ہیں۔

پی ڈی ایم کا آج الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور احتجاج کا اعلان

ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نےکہا کہ فارن فنڈنگ کیس ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے

x
Advertisement

الیکشن کمیشن کے گیٹ کے سامنے بلاک کے ساتھ خار دار تاریں بھی لگائی جا رہی ہیںجبکہ الیکشن کمیشن کا مرکزی داخلی راستہ سیل کر دیا گیاہے۔

پی ڈی ایم احتجاج کے پیشِ نظر الیکشن کمیشن کے اطراف سیکیورٹی کے لیے پولیس اہلکار اور رینجرز کے جوان بھی تعینات کیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

الیکشن کمیشن کی جانب ریڈ زون کی طرف سے آنے والے راستے پر پیدل چلنے والوں کے لیے واک تھرو گیٹ نصب کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *