Categories
Breaking news

PDM جلسہ: ن لیگی رہنما جائزہ لینے مینارِ پاکستان پہنچ گئے

Advertisement
رانا ثناءاللّہ اور مریم اورنگزیب کی مینارِ پاکستان آمد

13دسمبر کو لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے کے لیے مسلم لیگ نون کے رہنما جلسہ گاہ کا جائزہ لینے مینارِ پاکستان پہنچ گئے۔

مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناءاللّہ اور مریم اورنگزیب جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے مینارِ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم ن لیگ کے رہنماؤں پرویز رشید، سعد رفیق، رانا ثناءاللّہ اور ترجمان مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری نے بھی مینارِ پاکستان کا دورہ کیا۔

13 دسمبر کا اثر نظر آنا شروع ہوگیا ہے، مریم اورنگزیب

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کل 13 دسمبر ہے جس کا اثر نظر آنا شروع ہوگیا ہے۔

جاوید لطیف، بلال یاسین، رانا ارشد سمیت دیگر رہنما بھی مینارِ پاکستان پہنچ گئے ہیں جبکہ خواجہ سعد رفیق اور پرویزرشید نے اسٹیج کا معائنہ کیا۔

مسلم لیگ نون کے رہنماؤں نے جلسہ گاہ میں موجود کارکنوں کو ہدایات بھی جاری کیں۔

x
Advertisement

مسلم لیگ نون کے رہنماؤں کے علاوہ جے یو آئی (ف) کے جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے بھی جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔

پی ڈی ایم عوام کا تحفظ جان بوجھ کر نظر انداز کر رہی ہے، حماد اظہر

وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم قیادت لوگوں کا تحفظ جان بوجھ کر نظرانداز کر رہی ہے، یہ کورونا وائرس پھیلاؤ کا سبب بن کر لوگوں کی جانوں سے کھیل رہی ہے۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے اردو بازار کا بھی دورہ کیا جہاں اُنہوں نے آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر خالد پرویز سے ملاقات کی۔

اُنہوں نے تاجر برادری کو پی ڈی ایم جلسے میں شرکت کی دعوت دی جس پر خالد پرویز نے دعوت قبول کرتے ہوئے کل جلسہ میں شرکت کا اعلان کیا

دوسری جانب رانا ثناءاللّہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ گاہ میں لائٹنگ، جنریٹرز اور کرسیوں کے انتظامات ہورہے ہیں۔

رانا ثناءاللّہ نے کہا کہ انتظامیہ کا ہمارے ساتھ کوئی تعاون نہیں جبکہ جلسے کا انتظام کرنے والوں کیخلاف مقدمے درج کئے جارہے ہیں۔

کھانا کھایا مریم نواز نے، بد ہضمی حکومت کو ہو گئی: مریم اورنگزیب

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ کھانا کھایا مریم نواز نے اور بد ہضمی پوری حکومت کو ہو گئی، حکومت کو پتہ چل گیا ہے کہ جلسہ تو نہیں رکنے والا۔

اپنے بیان میں اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو چاہیے خود ایف آئی آردرج کروائیں، ہمارے خلاف پٹواریوں کے ذریعےمقدمے درج نہ کروائیں۔

اُنہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم تحریک کے باعث ملک میں ووٹ کا فیصلہ تسلیم کیا جائے گا جبکہ مینار پاکستان میں جلسے کے لیے چیزیں لانے میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے.

مینارِ پاکستان پر جلسہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، پرویز رشید

مسلم لیگ ن کے سینیٹر پرویز رشید کہتے ہیں کہ مینارَ پاکستان پر جلسہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔

رانا ثناءاللّہ نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے رکاوٹیں ڈالنے کا سلسلہ جاری رکھا تو کوئی تصادم ہوسکتا ہے اور اگر جلسے میں کوئی تصادم ہوا تو مکمل ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ شیخ رشید کو بےمثال ترقی کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کل گریٹراقبال پارک میں پاور شو کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *