Categories
Breaking news

NHPC میں صوبائی ایسوسی ایشنز کے ہیڈ کوچز کا اجلاس

Advertisement
Advertisement

صوبائی ایسوسی ایشنز کے ہیڈ کوچز کے ساتھ مل کر نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر (این ایچ پی سی ) نے آئندہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے لیے حکمت عملی طے کرلی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز 6 صوبائی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے کوچز کا اعلان کیا ، کوچز کو آئندہ سیزن کی حکمت عملی سے آگاہ کرنے کے لیئے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں اجلاس ہوا ۔اجلاس میں ڈائریکٹر این ایچ پی سی کے ندیم خان، ثقلین مشتاق اور گرانٹ بریڈ برن نے کوچز کو حکمت عملی کے بارے میں بتایا اور انہیں اعتماد میں لیا۔
اجلاس میں کوچز کو ان کے رول ، کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور سلیکشن کے امور پر بریفنگ دی گئی ۔کوچز کو نئے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کو شروع اور دیگر معاملات کے حوالے سے بھی اعتماد میں لیا گیا اور انہیں کوویڈ 19 کی موجودگی میں بیک ٹو کرکٹ پالیسی کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے ۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *