Categories
Breaking news

ICC کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بابر اعظم کا چھٹا نمبر

Advertisement
Advertisement

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کی ہے، جس میں پاکستان کے بابر اعظم کا چھٹا نمبر ہے۔نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی پہلی اور آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کی دوسری پوزیشن برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے مارنس لے بوشین تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔بھارت کے ویرات کوہلی کی رینکنگ میں ایک درجہ کمی ہوئی ہے جس کے بعد وہ چوتھی پوزیشن پر چلے گئے، انگلینڈ کے جوروٹ چھ درجہ ترقی کے ساتھ پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں ٹاپ ٹین بولرز میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمینز پہلے نمبر پر ہیں جبکہ انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ دوسرے اور نیوزی لینڈ کے ویگنر تیسرے نمبر پر ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *