Categories
Breaking news

ANP کا پارلیمنٹ کی راہداری فوری کھولنے کا مطالبہ

Advertisement
ANP کا پارلیمنٹ کی راہداری فوری کھولنے کا مطالبہ

سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کی جانب سے پارلیمنٹ کی راہداری بند کرنے کے معاملے میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے پارلیمنٹ کی راہداری فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کر دیا۔

Advertisement

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے ترجمان زاہد خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ نے عوام کیلئے راہداری بند کر کے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے۔

کرپشن کم ہونے کے بجائے بڑھی ہے: زاہد خان

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما زاہد خان…

x
Advertisement

انہوں نے کہا کہ صادق سنجرانی کا عوام کو مشکلات میں ڈال کر خود کو شیشوں میں بند کر کے بیٹھنا قابلِ مذمت ہے، صادق سنجرانی نے غیر پارلیمانی کام کر کے خود کو غیر سیاسی اور غیر جمہوری ثابت کیا۔

زاہد خان نے مزید کہا کہ تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ پارلیمنٹ کا کوئی راستہ عوام اور عملے کے لیے بند کیا گیا ہو، پارلیمنٹ کی راہداری بند کرنا بلڈنگ رولز کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

انہوںنے یہ بھی کہا کہ پارلیمنٹ کی راہداری بند کرنا تاریخ کا انوکھا اور قابلِ مذمت عمل ہے، چیئرمین سینیٹ کو عوام کے لیے راہداری بند کرنے کا کوئی اختیار نہیں، چیئرمین کا راہداری بند کروانا غیر آئینی، غیر قانونی اور غیر جمہوری عمل ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *