
زندگی کے 9 سال قید و بند کی صعوبتیں جھیلنے والے عوامی رہنما بابا جان حال ہی میں سزا معطلی پر رہائی کے بعد اب باقاعدہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ، ان کی شادی 4 روز تک جاری رہی اور اسے گلگت بلتستان کی تاریخ کی سب بڑی شادی کہا جارہا ہے۔
عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے چیئرمین 42 سالہ باباجان کی شادی میں ان کے آبائی علاقے ناصر آباد ہنزہ میں مسلسل 4 روز تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہنے والی تقریبات میں شدید سردی اور یخ بستہ ہواؤں کے باوجود گلگت بلتستان اور ملک کے چاروں صوبوں و آزاد کشمیر سے کئی ہزار لوگوں نے شرکت کی۔

عوامی ورکرز پارٹی کے رہنما بابا جان 9 برس بعد جیل سے رہا
عوامی ورکرز پارٹی کے رہنما بابا جان سمیت دیگر ساتھیوں کی سزائیں معطل کر دی گئیں اور انہیں 9 برس بعد جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

x
Advertisement
باباجان کی شادی میں شرکت کرنے والوں میں رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین توقیر گیلانی سمیت متعدد اہم شخصیات بھی شامل ہیں۔
یہ اس لحاظ سے بھی منفرد اور پہلی شادی تھی کہ جس میں ہر خاص و عام شرکت کی دعوت دی گئی تھی اور شادی پر ہونے والے تمام کے تمام اخراجات عوامی ورکرز پارٹی کے ان کارکنوں نے مشترکہ طور پر اٹھائے جنہوں نے باباجان کی قید کے دوران ان کی رہائی کے لیے طویل جدوجہد کی۔
یہ بھی پڑھیے
- گلگت بلتستان حکومت نے عوامی ورکرز پارٹی کے رہنما بابا جان کو 9 سال بعد رہا کر دیا
- بابا جان ایک سوشلسٹ ہے
شادی میں 24 گھنٹے لنگر جاری رہا اورتمام مہمانوں کی پرتکلف اور لذیذ کھانوں سے تواضع کی گئی، شادی میں مہمانوں کے اعزاز میں لگاتار 4 روز تک ثقافتی شو کا بھی اہتمام کیا گیا۔
شادی میں میوزیشنز کے 8 مختلف گروپوں نے ایک ساتھ مقامی دھنوں کا ایسا سماں باندھا کہ خود دولہا کے علاوہ تقریب میں موجود ہر علاقے اور ہر عمر کے لوگوں نے باری باری ٹولیوں کی شکل میں خوبصورت علاقائی ناچ پیش کرکے لوگوں کو خوب محضوظ اور باباجان کی شادی کی خوشیوں کو دوبالا کیا ۔
خواتین سمیت لوگوں کی ریکارڈ تعداد میں شرکت اور بے پناہ رش کے باوجود عمدہ انتظامات اور مثالی مہمان نوازی کے اعتبار سے بلاشبہ گلگت بلتستان کی تاریخ کی سب سے بڑی شادی بخیرو خوبی اختتام پذیر ہوئی۔
واضح رہے کہ عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے چیئرمین 42 سالہ بابا جان کی دلہن ہمت بیگم کا تعلق غذر کے علاقے گچ سے ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
بھٹو کے اصل وارث دربدر ہیں، فردوس عاشق اعوان
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ بھٹو کے اصل وارث دربدر ہیں، بھٹو کے حقیقی ورثے کو حق نہ دینے والے سندھ کے عوام کو کیا انصاف دیں گے۔
-
پاکستان: کورونا وائرس سے مزید 58 اموات
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان ایک بار پھر 29 ویں نمبر سے 28 ویں پر آگیا ہے۔
-
پی ڈی ایم آج گڑھی خدا بخش میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ آج شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پرگڑھی خدا بخش میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، جلسے سے مریم نواز اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو خطاب کریں گے اور سابق صدر آصف علی زرداری بھی کارکنوں سے ورچوئل خطاب کریں گے۔
-
قصور: شقی القلب بیٹے نے باپ کو قتل، ماں کو زخمی کر دیا
پنجاب کے ضلع قصورمیں گھریلو جھگڑے کے دوران شقی القلب بیٹے نے اپنے باپ کو قتل اور ماں کو زخمی کر دیا۔
-
کراچی: جامع کلاتھ میں درزی کی دکان میں آتشزدگی
کراچی میں جامع کلاتھ مارکیٹ کے قریب درزی کی دکان میں آگ لگ گئی جسے ایک فائر ٹینڈر کی مدد سے بجھا دیا گیا۔
-
کراچی: ایئر پورٹ کے قریب کار کو حادثہ، 1 شخص جاں بحق
کراچی میں ایئر پورٹ کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔
-
کراچی میں ٹھنڈی، تیز اور گرد آلود ہوائیں چل پڑیں
محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ کل کراچی میں ریکارڈ توڑ سردی پڑسکتی ہے۔
-
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید دھند
لاہور میں گزشتہ شام سے پڑنے والی دھند رات کو شدید ہو گئی، لاہور کے کئی حصوں میں کہیں ہلکی اور کہیں گہری دھند دن چھائی رہی
-
اردو کے عظیم شاعر مرزا غالب کی 223 ویں سالگرہ
مرزا غالب 27 دسمبر 1797 کو آگرہ میں پیدا ہوئے۔ 5 سال کی عمر میں والد کی وفات کے بعد غالب کی پرورش چچا نے کی تاہم 4 سال بعد چچا کا سایہ بھی ان کے سر سے اٹھ گیا۔
-
ملک کے مختلف علاقوں میں سرد موسم کا راج
زیارت کا درجہ حرارت منفی 11تک گر گیا ہے۔
-
بے نظیر بھٹو کی شہادت کو 13 سال ہوگئے
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو، آصف علی زرداری اور دیگر پارٹی رہنما جلسہ عام سے خطاب کریں گے
-
جے یو آئی میں ڈکٹیٹر شپ مسلط ہے، شبلی فراز
شبلی فراز نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پر اصولی تنقید کرنے والوں کو پارٹی سے نکالنا آمریت اور فسطائیت کی بدترین شکل ہے۔
-
آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، پائلٹ سمیت 4 جوان شہید
آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثہ گلگت بلتستان کے علاقے منی مرگ میں تکنیکی خرابی کے باعث آیا
-
سکھر: علیحدگی پسند تنظیموں کے اراکین قومی دھارے میں شامل
میڈیا سے گفتگو کے دوران قومی دھارے میں شامل ہونے والوں نے ملک سے محبت کے اظہار کے لیے قومی ترانے پر جھنڈے بھی لہرائے
-
مریم نواز کو سیاست کا کوئی تجربہ نہیں، وہ غصے میں بات کرتی ہیں، فواد چوہدری
وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ الٹی میٹم حکومت کو دے رہے تھے اور قدم ان کے اپنے لڑکھڑا رہے ہیں، اپوزیشن کی تحریک عملی طور پر ختم ہوچکی ہے لاہوران کے لیے واٹرلو ثابت ہوا ہے۔
-
پنجاب میں دھند، حدِنگاہ صفر ہونے پر موٹروے کئی مقامات پر بند
محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کا یہ سلسلہ اگلے 24 گھنٹے بھی جاری رہنے کا امکان ہے جس سے درجہ حرارت میں مزید کمی کا بھی امکان ہے