Categories
Breaking news

8 کلومیٹر سفر اورایمبولنس چارجز 9 ہزار روپے، بڑی خبر سے سب ہوئے حیراں

Advertisement

ایمبولنس بھارتی ریاست مغربی بنگال کے صدر مقام کولکتا میں ایک پرائیویٹ ایمبولینس نے کورونا مریض کی منتقلی کے لیے صرف 8 کلومیٹر سفر کے عوض 9 ہزار روپے سروس چارجز بٹور لیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 80 سالہ شخص کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسے وینٹر لیٹر سپورٹ فراہم کی گئی۔ آئی سی یو میں مریض کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا۔ جس پر مریضوں کو آئیسولیشن منتقل کر دیا گیا اور اہل خانہ نے مالی استطاعت نہ ہونے کی وجہ سے لائف سپورٹ نہ دینے کی درخواست دے دی۔

اس دوران اہل خانہ نے دوسرے اسپتال میں مریض کے لیے انتظام کر لیا، مریض کی منتقلی کے لیے جب پرائیویٹ ایمبولنس سروس کی خدمات حاصل کی گئیں تو اس نے 8 کلومیٹر سفر کے 9 ہزار روپے وصول کر لیے۔

Advertisement

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اس مشکل حالات میں بھی صرف 15 منٹ سفر کے 9 ہزار روپے کی کثیر رقم ادا کی گئی۔ جب کہ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ مریض کے اہل خانہ سے معاوضہ طے ہوا تھا اور انہوں نے خود ان پیسوں پر رضا مندی ظاہر کی تھی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *