Categories
Breaking news

75 سالہ سینیٹر کو ٹوئٹ کرنے پر ضمانت نہیں مل رہی، شوکت ترین

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ایک 75 سالہ سینیٹر کو ٹوئٹ کرنے پر ضمانت نہیں مل رہی۔

اپنے بیان میں شوکت ترین نے کہا کہ نیب کے دیگر درجنوں کیسز میں ضمانتیں ہو رہی ہیں اور الزامات کو رد کیا جا رہا ہے۔

شوکت ترین نے کہا کہ ہماری حکومت کے دوران 20 کلو آٹے کی قیمت اوپن مارکیٹ میں 1300 روپے تھی۔

سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ 20 کلو آٹے کی قیمت پنجاب اور یوٹیلٹی اسٹورز میں 1100 روپے تھی، 8 ماہ میں آٹے کی قیمت میں دوگنا سے بھی زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *