Categories
Breaking news

7 مزید علاقے سیل، 40 ہاٹ سپاٹ ایریاز میں لاہور پولیس نے انتظامات مکمل کرلئے، ذوالفقار حمید

Advertisement

لاہور: ڈویژنل افسران ہاٹ سپاٹ ایریاز میں لاک ڈاؤن اور کورونا ایس او پیز کی مکمل سپرویژن کررہے ہیں. ڈویژنل افسران کی نگرانی میں 43 ایس ایچ اوز سمیت 03 ہزار 546 اہلکار تعینات.

Advertisement

لاک ڈاؤن کے حوالے سے 40 ہاٹ سپاٹ ایریاز کی نشاندہی کی گئی ہے. 07 علاقوں کے 40 ہاٹ سپاٹ ایریاز کو 237 پوائنٹس سے بند کر دیا گیا، سی سی پی او لاہور.

سٹی ڈویژن ہاٹ سپاٹ ایریاز

لاہور، کریم بلاک 4/3/2، کریم بلاک امین پارک والی گلی نمبر1 اور گول باغ شاد باغ کے علاقے سیلڈ ہیں. بیگم کوٹ شمع کالونی گلی نمبر4، بارہ دری، راوی کلفٹن شاہدرہ فوجی سٹریٹ،حنیف پارک بادامی باغ گلی نمبر 9 سیل. ملک پارک بادامی باغ گلی نمبر4 بھی مکمل سیل، والڈ سٹی کو 13 مقامات سے مکمل سیل کر دیا گیا.

سول لائنز ڈویژن ہاٹ سپاٹ ایریاز

لاہور، قلعہ گجر سنگھ عبدالکریم روڈ اور ملحقہ علاقے، عثمانیہ کالونی اور رائل پارک مکمل سیلڈ ہیں.اقبال ٹاﺅن ڈویژن ہاٹ سپاٹ ایریاز. گلشن راوی مکمل، طارق کالونی مکمل، الحمد کالونی اور غوثیہ کالونی مکمل بند ہے،، سی سی پی او لاہور.

ماڈل ٹاﺅن ڈویژن ہاٹ سپاٹ ایریاز

گلبرگ مکمل، فیصل ٹاﺅن، گارڈن ٹاون اور ماڈل ٹاون مکمل بند ہیں، ذوالفقار حمید.

صدر ڈویژن ہاٹ سپاٹ ایریاز

جوہر ٹاﺅن مکمل سیلڈ ، PCSIR سوسائٹی فیز B-II بلاک اور کینال ویو سوسائٹی B بلاک بھی مکمل بند ہیں، واپڈا ٹاون جی اور ایف 2 بلاک کو مکمل بند رکھا گیا ہے، سی سی پی او لاہور

کینٹ ڈویژن ہاٹ سپاٹ ایریاز

جلو موڑ دھوبی محلہ،بسم اللہ ہاﺅسنگ سکیم B بلاک،حسین پورہ بالمقابل بسم اللہ ہاﺅسنگ سکیم بند، ڈیفنس کے تمام بلاکس اور فیزز مکمل طور پر سیلڈ ہیں. سراج پورہ دروغہ والا،کیولری گراﺅنڈ شیراز ولاز، گلستان کالونی ،مناواں ایک مینار والی گلی بھی بند ہوگی، نظام آباد ای بلاک تاج پورہ، شاہ عالم کالونی کے کچھ علاقے اور گلیاں،تاج پورہ کے کچھ علاقوں میں لاک ڈاؤن ہوگا اور برکی روڈ پیراگون سوسائٹی بھی کورونا وباء کے پیش نظر مکمل بند رہے گی۔

سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی شہریوں سے لاہور پولیس کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے۔ لاک ڈاؤن شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے لگایا جارہا ہے، پاسداری میں انہی کا فائدہ ہے۔ہاٹ سپاٹ ایریاز میں تعینات اہلکار شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں، ذوالفقار حمید کی اہلکاروں کو ہدایت کی ہے۔

لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ افراد

لاک ڈاؤن کے حوالے حکومتی گائیڈ لائنز پر من و عن عملدرآمد کروایا جائےگا۔ لاک ڈاؤن ایریاز سے مستثنیٰ افراد کو نقل وحرکت کی اجازت ہوگی۔ پابندی سے مستثنیٰ افراد کا انٹری، ایگزٹ پوائنٹس پر شناختی کارڈ، سروس کارڈ ہمراہ رکھنا لازم ہوگا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق بند کئے گئے علاقوں سےصحافیوں، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف کو آنے جانے کی اجازت ہوگی اور بند کئے گئے علاقوں میں سرکاری آفیشلز، وکلاء، فارمیسی سٹاف، گراسری سٹاف کو آنے جانے کی اجازت ہوگی، سی سی پی او لاہور ۔

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *