Categories
Breaking news

60 سے کم عمر افراد کو جانسن ویکسین لگائی جائے گی، ہسپانوی ہیلتھ حکام نے منظوری دے دی

میڈرڈ (محمد نبی) ہسپانوی وزیر صحت اور ملک کی علاقائی حکومتوں نے منگل کے روز جانسن کی سنگل ڈوز ویکسین کی 60 سال سے کم عمر افراد کےلئے منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ پبلک ہیلتھ کمیشن کی ایک میٹنگ میں کیا گیا تھا۔ میٹنگ میں دیگر امور پر بھی تبادلہء خیال کے بعد دوسرے فیصلے بھی کئے گئے۔ صحت عہدیداروں نے طے کیا ہے کہ اب ویکسی نیشن کی جاری مہم کا مرکز کمزور طبقہ اور وہ لوگ ہوں گے جو معذور ہیں اور ویکسین تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے۔ علاوہ ازیں ذہنی اور اعصابی امراض کے شکار افراد کو بھی ترحیح دی جائے گی۔

یہ بھی دیکھئے: اسپین میں 70 79 سال کے گروپ میں شامل آدھی آبادی کو ویکسین لگ چکی ہے

وزارت صحت کے مطابق اسپین میں 50 سے 59 تک کی ایج گروپ کے افراد کی تعداد 7.03 ہے۔ ان میں سے 17 فیصد جو 1.2 ملین افراد پر مشتمل ہے، کی ویکسی نیشن شروع ہو چکی ہے جب کہ 459,000 افراد دونوں خوراکیں پا کر مکمل تحفظ حاصل کر چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *