Categories
Breaking news

6 ایل این جی کارگوز کی فراہمی کیلئے آنے والی بولیاں کھول دی گئیں

6 ایل این جی کارگوز کی فراہمی کیلئے آنے والی بولیاں کھول دی گئیں

پاکستان کو 6 ایل این جی کارگوز کی فراہمی کیلئے آنے والی بولیاں کھول دی گئیں۔

اسلام آباد سے پی ایل ایل نے بتایا ہے کہ یکم سے دو مئی تک کی ڈلیوری کیلئے کم سے کم 29.67 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی موصول ہوئی۔ 12سے13مئی تک کی ڈلیوری کیلئے 24.15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو بولی موصول ہوئی۔

پی ایل ایل کے مطابق 17 سے 18مئی تک کی ایل این جی ڈلیوری کیلئے31.77 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی موصول ہوئی ہے۔

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے مطابق 27 سے 28 مئی کی ڈیلیوری کیلئے 26.87 ڈالر کی بولی موصول ہوئی۔

پی ایل ایل کا کہنا ہے کہ یکم سے 2 جون کی ایل این جی فراہمی کیلئے کوئی بولی نہیں آئی۔ جبکہ 6 سے 7 جون کے کارگو کیلئے 27.65 ڈالر کی بولی موصول ہوئی۔

پی ایل ایل کے مطابق 16 سے 17 جون کی سپلائی کیلئے 29.04 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی آئی۔

ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل این جی کارگو کی بولیاں منظوری کیلئے پی ایل ایل بورڈ کو پیش کی جائیں گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.