Categories
Breaking news

5 اگست کشمیریوں پر ظلم کا نیا دورجب قانون میں تبدیلی کی گئی،ندائے کشمیر8 اگست کو بارسلونا میں احتجاجی مظاہرہ کرے گی، راجہ مختار سونی

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 5 اگست 2019 کو تحریک آزادی کی صدا کو دبانے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے قانون میں تبدیلی کی اور کشمیریوں پر ظلم و ستم کے نئے دور کا آغاز کیا، ویسے تو کشمیریوں پر ظلم و ستم برسوں پہلے شروع ہوا تھا اور کشمیر کی تقسیم اور بندر بانٹ اونے پونے داموں کرنے کا آغاز کیا گیا تھا مگر ان سب کے باوجود کشمیریوں کی صدائے حریت بھی برسوں سے ہی گونج رہی ہے۔

ندائے کشمیر ایسوسی ایشن اسپین کے صدر اور معروف کشمیری رہنما راجہ مختار احمد سونی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست کے بھارتی اقدام کو نہ ہم نے کل مانا تھا اور نہ آج مان رہے ہیں۔ ہم بطور کشمیری وپاکستانی دنیا بھر میں بھارت کے اس غاصبانہ ظلم کے خلاف 8 اگست کو بارسلونا میں بھر پور احتجاجی مظاہرہ کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپکستانی وکشمیری کمیونٹی اپنے مظلوم کشمیریوں بھائیوں کی آواز بننے کے لئے ہمارا ساتھ دیں اور ان مظلوموں کی آواز کو دنیا کے منصفو تک پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ 8 اگست کو ہونے والےاحتجاجی مظاہرہ کا مقام اور وقت جلد بتا دیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *