Categories
Breaking news

358 کورونا مریض رپورٹ، مزید 2 اموات

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، اس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آ رہی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 34 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 358 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 2 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 446 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 68 فیصد پر آ گئی۔

پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 907 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 93 ہزار 440 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 9 ہزار 674 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 631 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 54 ہزار 859 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

اسلام آباد میں اومی کرون کا پہلا کیس آ گیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آ گیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 52 ہزار 50 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 31 لاکھ 48 ہزار 807 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 لاکھ 36 ہزار 509 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 14 کروڑ 82 لاکھ 65 ہزار 690 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 6 کروڑ 51 لاکھ 49 ہزار 948 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 80 ہزار 525 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 661 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 44 ہزار 553 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 63 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 81 ہزار 204 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 922 ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 8 ہزار 450 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 966 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 655 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 746 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 624 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 363 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *