
وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ 350 کے قریب لوگوں نے عمران خان کو غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ کی ہے، ان کے چار ملازمین کے ناقابل تردید شواہد ہیں جن کے اکاؤنٹس میں تقریباً 750 ملین ڈالر آئے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے میں تاخیر ہو رہی ہے، ن لیگ اور دیگر اتحادی جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنایا جائے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ انہیں فنڈنگ کرنے والے ایسے لوگ بھی ہیں جن کا تعلق بھارت اور اسرائیل سے ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنائے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 50 ارب روپے کی ڈکیتی کی، عمران خان نے آج تک اپنی کرپشن کا جواب نہیں دیا، اس نے اپنے ارد گرد دو نمبر لوگ بٹھائے ہوئے ہیں۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ قوم نے شناخت نہ کی تو عمران خان ملک کو حادثے سے دو چار کر دے گا، عمران خان گمراہ ہیں اور دوسروں کو بھی گمراہ کر رہے ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کا فیصلہ ہوچکا ہے، کسی کو علم نہیں تو اس کی کاپی فراہم کردوں گا، ماڈل ٹاؤن کیس میں میرے اور شہباز شریف کے خلاف کوئی بات ثابت نہیں ہوئی۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ نواز شریف ہمیشہ سے انتخابات کا کہہ رہے ہیں، سیاسی مجبوریوں کے باعث انتخابات نہ کروانے کا فیصلہ کیا، ہم نے صرف بجلی کی قیمتیں بڑھائی ہیں، مہنگائی تحریک انصاف کے معاہدوں کی وجہ سے ہوئی ہے، ن لیگ کو ملک کو ڈیفالٹ سے نکالنے کا کریڈٹ ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کا نام عمران خان نے دیا، چیف الیکشن کمشنر کو ہٹانے کے لیے اگر جوڈیشل کونسل میں جانا ہے تو تحریک انصاف جائے، دھمکیوں سے چیف الیکشن کمشنر کو تو نہیں ہٹایا جا سکتا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ن لیگ سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ حکومت ختم کرے، تحریک انصاف اپنی صوبائی حکومتیں تو پہلے ختم کرے، عمران خان کو چارٹر آف اکانومی کا کہا تو آگے سے گالیاں دینی شروع کر دیں۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ 186 افراد کو وزیر نہیں بنایا تو ہفتہ بھر پنجاب حکومت چلے گی، تحریک انصاف اگر صوبائی اسمبلیاں ختم کردے تو عام انتخابات ہوں گے۔
قومی خبریں سے مزید
-
عدالت نے حلیم عادل شیخ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا
صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ میں حلیم عادل شیخ کے کیس کی سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے ان کی رہائی کا حکم دیا۔
-
عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کی درخواست نمٹا دی گئی
سندھ ہائی کورٹ نے فریقین کی رضامندی سے عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے فیصلے کے خلاف درخواست نمٹا دی۔
-
اوتھل، سیلابی ریلے میں بہہ جانیوالے 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں
-
وزارتِ خارجہ کی شطرنج اولمپیاڈ کو سیاسی رنگ دینے کی بھارتی کوشش کی مذمت
پاکستانی وزارتِ خارجہ نے 44 ویں شطرنج اولمپیاڈ کو سیاسی رنگ دینے کی بھارتی کوششوں کی مذمت کی ہے۔
-
کراچی کے لوگ بدترین اذیت سے دوچار ہیں: حافظ نعیم الرحمٰن
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ اس وقت کراچی کے لوگ بدترین اذیت سے دوچار ہیں۔
-
3 مون سون اسپیل میں 93 اموات ہوئیں: مراد علی شاہ
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت بارشوں سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے جارہی ہے۔
-
بلوچستان میں سیلاب سے 10 ہزار گھرجزوی تباہ ہوئے: عبدالعزیز عقیلی
چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں 6,077 مکمل اور 10 ہزار سے زائد گھر جزوی طور پر تباہ ہوئے۔
-
پاک فوج کے ہیلی کاپٹر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد کیلئے روانہ
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ اوتھل اور لسبیلہ کے علاقوں میں امداد کے لیے ہیلی کاپٹر کراچی سے روانہ ہو گئے ہیں۔
-
پائیدار ترقی کے پروگرام میں خواتین کی تعداد میں اضافہ ہوا: مریم اورنگزیب
وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پائیدار ترقی کے پروگرام میں خواتین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
-
آصف زرداری کورونا کا شکار ہوگئے
سابق صدر آصف علی زرداری عالمی وباء کورونا کا شکار ہو گئے۔
-
ایوانِ وزیرِ اعلیٰ آمد پر پرویز الہٰی کو گارڈ آف آنر پیش
وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی ایوانِ وزیرِ اعلیٰ پہنچ گئے۔
-
عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، سیکیورٹی دی جائے: عمر ایوب
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے لہٰذا اُنہیں سیکیورٹی دی جائے۔
-
ٹھٹھہ: مگرمچھ جھیل سے نکل کر آبادی میں آگیا
سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں بارشوں کے بعد ہالیجی جھیل سے مگرمچھ باہر آ گیا۔
-
ڈالرکی قیمت ہر روز 5 روپے بڑھ رہی ہے، حکومت سو رہی ہے: محسن عزیز
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت ملکی معاشی صورتِ حال پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا ہے۔
-
کراچی میں جھلس کر زخمی ہونیوالے ریونیو بورڈ کے افسر بھی دم توڑ گئے
پُراسرار طور پر جھلس کر زخمی ہونے والے ریونیو بورڈ کے گریڈ 20 کے افسر مقصود جہانگیر اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گئے۔
-
کیا نواز شریف پارٹی قیادت کو حکومت چھوڑنے پر رضامند کرلیں گے؟
کیا سابق وزیر اعظم نواز شریف پارٹی قیادت کو وفاق میں حکومت چھوڑنے پر رضامند کر لیں گے؟ حکومت قبل از وقت انتخابات پر تیار ہو جائے گی؟