Categories
Breaking news

33 نوبل انعام یافتہ معیشت دان کیوں کاتالان پروفیسرکے ساتھ کھڑے ہوگئے؟

بارسلونا (محمد نبی) معیشت میں نوبل انعام جیتنے والے 33 معیشت دانوں نے کاتالان پروفیسر ایندریو ماس کولیل (Andreu Mas-Colell) کی حمایت میں ایک خط پر دستخط کیے ہیں جو ہسپانوی عدالت برائے Auditors کی طرف سے ممکنہ طور پر کئی ملین یوروز کا جرمانہ ادا کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے متفقہ طور پر پروفیسر پر جرمانوں کو مسترد کیا ہے۔ اپریل میں ادارے نے 2011 اور 2017 کے درمیاں خدمات سر انجام دینے والے کاتالان حکومت کے عہدیداروں کو طلب کیا تھا۔ ان میں سابق صدور بھی شامل تھے۔ ان کی طلبی آزادی تحریک کے دوراں خارجہ پالسی کے اخراجات میں خرد برد کے الزام میں ہوئی تھی۔ توقع ہے کہ ان کو 29 اور 30 جون کے دوران سرکاری طور پر رقم سے متعلق تفصیلاً مطلع کیا جائے گا۔

جرمانوں کی سزا کا سامنا کرنے والوں میں پروفیسر ماس کولیل بھی شامل ہیں جنہوں نے 2010 اور 2016 کے درمیاں وزیر اقتصادیات کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔ ان کے عہدہ کے آخر تک بحران اپنے عروج پر تھا اور تقریبا دو سال بعد ریفرنڈم ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *