Categories
Breaking news

31 برطانوی شہری ایلیکانتے ائیرپورٹ سے واپس کر دیئے گئے

Advertisement
Advertisement

میڈرڈ(محمد نبی) گزشتہ ہفتے کے دوراں 31 برطانوی مسافر ‘ایلیکانتے’ ائرپورٹ پہنچے مگر ان کے پاس صحیح اور مطلوبہ ڈاکومنٹس نہ ہونے کی وجہ سے ائیرپورٹ پر سے ہی واپس کر دیئے گئے۔ نہ صرف یہ کہ مسافروں کو ایلیکانتے صوبے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی بلکہ اسی جہاز میں واپس یوکے بھیج دیئے گئے جس میں یہ پہنچے تھے۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ لندن اورمانچسٹر سے یہاں تک پہنچ گئے مگر کسی نے ان کو خبردار نہیں کیا کہ نئی ضروریات کیا ہیں۔ علاوہ ازیں کئی مسافر شکوہ کرتے رہے کہ برطانوی ویب سائٹ پر جن ڈاکومنٹس کی لسٹ دی گئی ہے، وہ سب ان کے پاس ہیں اور انہیں واپس بھیجنے کی کوئی وجہ نہیں بنتی۔
بریکزٹ کے بعد برطانوی شہریوں کو کئی پیچیدگیوں کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ اسپین اور برطانیہ کی دونوں حکومتوں نے سفری پابندیاں سخت کر دی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہسپانوی ایئرپورٹ پر سکیورٹی عملے کو ہدایات دی گئی ہیں کہ برطانیہ سے آںے والے مسافروں سے رہائشی ثبوت طلب کریں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *