Categories
Breaking news

300 سے زائد افراد کے تمام آؤٹ ڈور اجتماع پر فوری پابندی ہوگی، ایس سی سی

Advertisement
قومی رابطہ کمیٹی نے کورونا سے بچاؤکے لیے فیصلے جاری کردئیے

قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی) نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اہم فیصلے جاری کردیے، جس کے تحت تین سو سے زیادہ افراد کے تمام آؤٹ ڈور اجتماع پر فوری پابندی ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق ایس او پیز پر عملدرآمد کی ذمہ داری اجتماع کے منتظمین پر ہوگی، جبکہ کورونا وائرس کی وجہ سے موت یا کورونا وائرس کے پھیلنے پر آرگنائزر ذمہ دار ہوں گے۔

Table of Contents

x
Advertisement

این سی سی کے اعلامیے کے مطابق شادی کے لیے ان ڈور تقریبات پر 20 نومبر سے پابندی ہوگی، شادی کے لیے صرف 300 افراد کےساتھ آؤٹ ڈور تقریبات ہوسکیں گی، ریسٹورنٹس میں ان ڈور ڈائننگ کی موجودہ اجازت کا اگلے ہفتے جائزہ لیا جائے گا، عوام کے آؤٹ ڈور ڈائننگ یا کھانا گھر لے جانے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

این سی سی کے اعلامیے کے مطابق تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی جلد تعطیلات کے آپشن پر 23 نومبر کو غور ہوگا، تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ تمام صوبوں، وفاقی یونٹس کی مشاورت سے ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق مقامی انتظامیہ ماسک کی تمام پرہجوم مقامات پر پابندی یقینی بنائے گی، این سی سی نے تمام چیف سیکریٹریز، چیف کمشنر آئی سی ٹی کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *