Categories
Breaking news

30ستمبر تک ادویات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

Advertisement
Advertisement

ترجمان وزارت قومی صحت کا کہنا ہے کہ فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے 30ستمبر تک ادویات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت صحت کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ فارماسیوٹیکل کمپنیاں رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں قیمتیں نہیں بڑھائیں گی، ادویات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کورونا میں عوام کو ریلیف دینے کیلیے کیا گیا۔ترجمان کے مطابق اپریل2018 کی ڈرگ پالیسی کے تحت ادویہ ساز کمپنیاں 7سے 10فیصد قیمت بڑھا سکتی ہے، ادویہ ساز کمپنیاں سالانہ کنزیومر پرائس انڈکس کی بنیاد پر اضافہ کرسکتی ہیں۔ترجمان وزارت صحت نے کہا کہ ادویہ ساز کمپنیوں کے قیمتیں نہ بڑھانے کے فیصلے کو سراہتے ہیں۔چیئرمین پنجاب کیمٹس اینڈ ڈرگسٹس ایسوسی ایشن زاہد بختاوری نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت سے ادویات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا جو تسلیم ہوا۔زاہد بختاوری نے کہا کہ کورونا سے شہری معاشی مسائل کا شکار تھے ان کا احساس کیا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *