Categories
Breaking news

27 فروری کو ملک بھر سے عوام نکلیں، سلیکٹڈ وزیر اعظم کو گھربھیج دیں، بلاول بھٹو

27 فروری کو ملک بھر سے عوام نکلیں، سلیکٹڈ وزیر اعظم کو گھربھیج دیں، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ27 فروری کو ملک بھر سے عوام نکلیں اور سلیکٹڈوزیر اعظم کو گھربھیج دیں۔ لانگ مارچ سے قبل کسان مارچ اور پارلیمنٹ میں احتجاج کا ٹریلرحکومت کے لئےسبق ہوگا، حکومت کےخلاف نئے الیکشن تک تحریک جاری رہے گی۔

لاہور میں پیپلزپارٹی بلوچستان کے عہدیداروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مہنگائی نےعوام کاجینا دوبھر کردیا۔

اب عمران خان کی حکومت ایک دن بھی برداشت نہیں، اگلے انتخابات کے امیدوار درخواستیں جمع کروا دیں۔

بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی سندھ کے عہدیداروں کا بھی اجلاس منعقد کیا، جس میں صوبے کی سیاسی صورت حال، لانگ مارچ اور کسان ریلی کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

بلاول بھٹو، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ پر بھی گئے اور ان کی خوش دامن کےانتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.