Categories
Breaking news

26 جون کو آؤٹ ڈور ماسک پر پابندی ختم، مگر خدشات بڑھنے لگے

میڈرڈ (محمد نبی) اسپین میں ماسک کے لازمی استعمال پر لگائی گئی پابندی کے خاتمے کو ایک بڑی وبا سے خلاصی کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ 26 جون اتوار کے روز یہ اہم قدم اٹھایا جائے گا۔ اس کے بعد آؤٹ ڈور ماسک پہننا لازم نہیں ہوگا۔ لیکن آںے والے مہیوں میں، اندرون طور پر اور بیرون طور پر جہاں خطرات ہوں، چہرے کو ڈھانپنا اب لازم ہو گا۔

نئے قانون کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔ لیکن Inter-Territorial Council of the National Health System کے ذرائع نے بتایا ہے کہ لوگوں کو آؤٹ ڈور بغیر ماسک پہنے گھومنے پھرنے کی اجازت ہوگی۔ لیکن ساتھ ہی مختلف سماجی طبقات کے لئے 1.5 کا فاصلہ رکھنا لازم ہوگا۔ نئے قواعد و ضوابط کے بعد بھی ہجوم والی جگہوں پر، مصروف گلی کوچوں میں اور مارکٹوں میں ماسک پہننا لازم ہوگا۔ علاوہ ازیں ماسک قطار میں کھڑے لوگوں کو پہننا ہوگا اور ایسے مقامات پر گفتگو کے دوران بھی پہننے ہوں گے جہاں سماجی فاصلوں کا خیال نہ رکھا جائے۔

اکثر ماہرین اس امر پر اتفاق کرتے ہیں کہ اب پابندیوں میں نرمی لانے کا وقت آگیا ہے۔ تاہم وہ ساتھ ہی متنبہہ کرتے ہیں کہ کورونا وائرس کی منتقلی کو روکنے کے لئے کھلی فضا میں بھی احتیاطی تدابیر اپنانی ہوں گی۔ اور چہرے کو ڈھانپنا کسی نہ کسی درجے میں لازمی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *