Categories
Breaking news

24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 571 کیسز رپورٹ، 8 مریض انتقال کرگئے

Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس

خلیجی ملک عمان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 571 کیسز رپورٹ ہوئے اور وبائی مرض کے شکار 8 مریض انتقال کرگئے۔

دنیا بھر کی طرح خلیجی ممالک میں بھی کورونا کی دوسری لہر کے وار جاری ہیں۔ عمان میں روزانہ کی بنیاد پر نئے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

عمانی وزارت صحت نے کورونا کے حوالے سے نئے اعدادشمار جاری کیے جس میں کہا گیا ہے کہ مہلک وائرس کے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پانچ سو اکھتر کیسز سامنے آئے اور 8 مریض انتقال کرگئے۔

نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں کوروناوائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 240 ہوگئی جبکہ 1 لاکھ 18 ہزار 048 مریض وبائی مرض کو شکست دے چکے ہیں۔

عمان میں وبا کے آغاز سے اب تک 1 ہزار 471 افراد انتقال کرگئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 721 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ وزارت صحت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ایس او پیز کو کسی صورت ترک نہ کریں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *