Categories
Breaking news

23 اپریل- کاتالونیا میں اس سال سانت جوردی کس طرح منایا جائے گا؟

بارسلونا (محمد نبی) کاتالان کیلنڈرمیں 23 اپریل کا دن بہت ہی اہمیت کا حامل ہے۔ اس کو سانت جوردی یا ایس ٹی جورج ڈے بھی کہتے ہیں۔ سانت جوردی کاتالان کا سرپرست اول تھے۔ کاتالونیا میں یہ دن رومانس اور لٹریچر کے طور پر شاندار طریقے سے منایا جاتا ہے جہاں لوگ ایک دوسرے کو گلاب اور کتاب پیش کرتے ہیں۔
عام حالات میں کاتالونیا کی مصروف گلیوں اور چوراہوں پر ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کا جم غفیر ہوتا ہے۔ بڑی تعداد میں مصنفین اور ادیب بیٹھے ہوتے ہیں اور لوگوں سے علیک سلیک کرتے ہیں۔ اتنی ہی بڑٰی تعداد میں سرخ گلاب ہاتھوں میں لئے لوگ ایک دوسرے کو پیش کر رہے ہوتے ہیں۔
گزشتہ سال کاتالونیا میں سخت لاک ڈاؤن اور کورونا پابندیوں کی وجہ سے سانت جوردی کا دن کو 23 اپریل کے بجائے 23 جولائی کو منایا گیا جہاں چھوٹے پیمانے پر تقریبات ہوئیں۔
اس سال کیا ہوگا؟ گزشتہ سال کی نسبت اب کی بار پابندیوں میں خاطر خواہ نرمی کی گئی ہے مگر 7 اپریل کو کاتالونیا میں علاقائی سطح پر لوگوں کی آمد و رفت روکنے کے لئے نئے اقدامات اٹھائے گئے تھے جو 19 اپریل تک نافذ العمل رہیں گے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ 23 اپریل تک باہر سے لوگوں کی بڑی تعداد کاتالونیا کا رخ نہیں کر سکے گی۔
اس سال 5 روزہ تقریبات کا اہتمام ہوگا۔ کتابوں کی دکانوں سمیت گل فروشوں کو بھی اجازت ہوگی کہ وہ 21 اپریل تا 25 اپریل اپنے اسٹال سجائیں مگر شرط یہ ہوگی کہ کورونا سے متعلق حفاظتی تدابیر کو اپنائیں۔ اسی طرح کلچرل تقریبات بھی محدود پیمانے پر ہوں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *