
امریکی سرمایہ کاری بینک کا کہنا ہے کہ 2075ء تک پاکستان دنیا کی چھٹی بڑی معیشت بن جائے گا۔
امریکی سرمایہ کاری بینک گولڈمین ساکس نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کے معاشی مستقبل کی پیشگوئی کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق موزوں پالیسیاں اور ادارے قائم ہوئے تو 2075ء تک پاکستان دنیا کی چھٹی بڑی معیشت ہوگا۔
2075ء تک دنیا کی 5 سب سے بڑی معیشتیں چین، بھارت، امریکا، انڈونیشیا اور نائیجیریا ہوں گی۔
رپورٹ میں پاکستان کی معاشی ترقی کا تخمینہ آبادی میں اضافے کی بنیاد پر لگایا گیا ہے۔
2075ء تک پاکستان کی مجموعی داخلی پیداوار 12.7 کھرب ڈالر ہوجائے گی۔
قومی خبریں سے مزید
-
عمران خان کیخلاف 5 کیسز کی سماعت 13 دسمبر کو ہوگی
پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس، اکبر ایس بابر کی درخواست پر سماعت 13 دسمبر کو ہوگی۔
-
خان صاحب! آپ لاعلم ہیں، پنجاب میں ایک وزیر بنا دیا گیا، فیصل واوڈا
اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ پہلے بھی کہا تھا کہ آپ کی لا علمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سانپ اور کیڑوں نے آپ کو بند گلی میں پہنچا دیا ہے۔
-
عمران مجھ سے پوچھتے تو اسمبلی نہ چھوڑنے کا مشورہ دیتا، صدر علوی
عارف علوی نے کہا کہ نئے آرمی چیف اچھے آدمی ہیں، مجھے سوچ کے اعتبار سے اچھے لگے، سمجھتا ہوں آرمی چیف اداروں کے درمیان عدم اعتماد کو کم کریں گے، میں سمجھتا ہوں سیاستدان بھی عدم اعتماد کو ختم کریں گے۔
-
رمیز راجا کا تینوں فارمیٹ میں کرکٹ کو آگے لے جانے کا عزم
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے عزم ظاہر کیا ہے کہ ہم تینوں فارمیٹ میں کرکٹ کو آگے لے کر جائیں گے۔
-
عمران خان چند روز میں پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، شاہ محمود
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آج کی میٹنگ میں سب کو اعتماد میں لیا گیا ہے، تمام مسائل کا حل نئے انتخابات ہیں، خواہش ہے پنجاب اور کے پی میں رمضان سے پہلے الیکشن کا عمل مکمل ہوجائے۔
-
اسلام آباد: اتوار بازار میں آگ لگ گئی، 300 سے زائد اسٹالز کو نقصان پہنچا
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
-
کراچی: پیٹرولیم کمپنی کی لائن سے خام تیل کی چوری، اہم کارندہ گرفتار
کراچی کے علاقے شاہ لطیف میں بڑی کارروائی میں پیٹرولیم کمپنی کی لائن سے خام تیل چوری کرنے والے گروہ کا اہم کارندہ گرفتار کرلیا گیا۔
-
پرویز الہٰی کو مشورہ دیا تھا فوجی افسر کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کریں، چوہدری شجاعت
چوہدری شجاعت نے کہا کہ آصف زرداری سے پنجاب کے معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی، ہو سکتا ہے مستقبل میں پرویز الہٰی سے متعلق کوئی بات ہو۔
-
عمران خان نے پارٹی کی سینئر قیادت کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پارٹی کی سینئر قیادت کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔
-
نواب اسلم رئیسانی کا جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان
جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بلوچستان میں مسائل کا انبار ہے، وسائل کچھ نہیں ہیں۔
-
آرمی چیف کی مزار قائد پر حاضری، کور ہیڈکوارٹر کا دورہ
سپہ سالار کو بریفنگ میں اندرون سندھ حالیہ قدرتی آفات کے دوران سول انتظامیہ کی مدد کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
-
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔
-
کراچی: حکومتی عدم توجہی، کھلے مین ہول حادثات کا سبب بننے لگے
کراچی شہر میں حکومتی عدم توجہی کے باعث کھلے مین ہول حادثات کا سبب بننے لگے ہیں۔
-
بیرونی قوتوں کے وفاداروں کےچنگل سے پاکستان کو نکالنا ہے، فضل الرحمان
فضل الرحمان نے کہا کہ میں کئی بار یہاں حاضر ہوا اور رئیسانی صاحب کی میزبانی سے لطف اندوز ہوتا رہا ہوں، کئی دفعہ انہیں شامل ہونے کی دعوت دی، آج ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئے۔
-
آئندہ 5 برسوں میں مکمل اسلامک بینکنگ نظام نافذ کرنا ممکن نہیں، ڈی جی اسٹیٹ بینک
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ڈی جی اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اسلامک بینکاری رائج کرنے کیلئے قرض پالیسی، مالیاتی پالیسی کو ڈیل کرنا ہوگا۔
-
سپریم کورٹ: نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت
وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ نیب ترامیم کے تحت کسی تھرڈ پارٹی کو اربوں کا فائدہ پہنچانا اب جرم نہیں رہا۔