Categories
Breaking news

2020 میں ایشیا کے 50 مقبول فنکاروں میں کونسے پاکستانی فنکار شامل ہیں؟

Advertisement
Advertisement

برطانوی اخبار ایسٹرن آئی کی جانب سے رواں سال جاری کی جانے والی ایشیا کے 50 مقبول فنکاروں کی فہرست میں 4 نامور پاکستانی فنکار بھی اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اس فہرست میں ایشیا کے اُن 50 فنکاروں کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے گزشتہ 12 ماہ کے دوران اپنے اچھے کاموں سے لوگوں کا متاثر کیا اور معاشرے پر مثبت اثرات مرتب کیے۔اس فہرست میں جن 4 پاکستانی فنکاروں کا نام شامل کیا گیا ہے اُن میں ثروت گیلانی، بلال عباس، علی ظفر اور شرمین عبید ہیں۔
ثروت گیلانی:
اس فہرست میں ویب سیریز ’چڑیلز‘ کی اداکارہ ثروت گیلانی 21ویں نمبر پر ہیں۔
ثروت گیلانی نے فیمنسٹ آئیکن کی حیثیت سے اپنی پوزیشن مستحکم کی۔
اس کے علاوہ اُنہوں نے ویب سیریز ’چڑیلز‘ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان میں ٹی وی پر دکھائے جانے والے مواد کے لیے نئے دروازے بھی کھولے ہیں۔
بلال عباس:
شوبز انڈسٹری کے نوجوان اداکار بلال عباس خان کا نام فہرست میں 28 ویں نمبر پر موجود ہے۔
بلال عباس خان نے رواں سال متعدد ڈراموں میں حیرت انگیز اداکاری کرکے بہت تیزی سے مقبولیت سمیٹی۔
علی ظفر:
گلوکار و اداکار علی ظفر ایسٹرن آئی کی جانب سے مرتب کی جانے والی فہرست میں 39 ویں نمبر پر ہیں۔
علی ظفر نے رواں سال پاکستان سپر لیگ کو پی ایس ایل کے آفیشل گانے سے زیادہ بہتر گانا دیا۔
اس کے علاوہ علی ظفر نے مختلف پراجیکٹس کے ذریعے رواں سال نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی بھی کی۔
شرمین عبید:
آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے اس فہرست میں 49 ویں نمبر پر ہیں۔
شرمین عبید چنائے نے سال 2020 میں سماجی مسائل سے متعلق شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
وہ نئے ٹیلنٹ کو سامنے لائیں اور اپنے کام سے بین الاقوامی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *