
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ آج پاکستان میں 2019 کے بعد سستی ترین چینی مل رہی ہے، چینی 70 سے 75 روپے فی کلو دستیاب ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان کو جواب دینا ہوگا کہ کیوں شہزاد اکبر کے کہنے پر کیس بنتے اور بند ہوتے تھے، شہزاد اکبر نے شوگر ملز کے ٹیکس چوری پر چشم پوشی کیوں کی؟
مفتاح اسماعیل نے سوال کیا کہ کسی نے 37 طلباء کے پڑھنے کی جگہ کے لیے 1 ارب روپے کیوں دیے؟ خان کی ٹیم نے آئی ایم ایف کے سامنے کچھ اور یہاں کوئی اور بات کی۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ تاریخ کے سب سے تیز ترین بجٹ خسارے تحریک انصاف کے دور میں رہے، عمران خان کی حکومت نے کرپشن کے بھی ریکارڈ قائم کیے ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ عمران خان معیشت میں بارودی سرنگیں بچھا کرگئے ہیں، آج ملک میں چینی 2019 کے بعد سستی ترین ہے، یوٹیلیٹی اسٹور میں چینی قیمت 70 روپے کردی، 20 کلو آٹے کا تھیلا 1200 سے 800 کردیا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی پر 200 روپے کلو کی رعایت دے دی گئی ہے، قیمتوں میں کمی شہباز شریف نے کی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ایک طرف مغربی ممالک پر سازش کا الزام دوسری طرف ان کے لوگ باہر جارہے ہیں، لندن سے کچھ دن پہلے آکر پی ٹی آئی رہنماؤں نے مدینے میں ہلڑ بازی کی۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ چند دنوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کی صورتحال بہتر کردی، پی ٹی آئی نے چینی کمپنیوں کے 290 ارب روک لیے، سعودی عرب سے گزارش کی ہے اسٹیٹ بینک میں رکھے پیسے رواں سال واپس نہ لیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ کچھ دنوں میں آئی ایم ایف وفد آ رہا ہے، ہم پورا مقابلہ کریں گے، مشکل وقت کا سامنا کریں گے، ہم آپ کو معاملات بہتر اور مہنگائی کم کرکے دکھائیں گے۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
عمران دور کے آخری سال پریس فریڈم انڈیکس میں 12 پوائنٹ تنزلی ہوئی، وزیر اعظم
شہباز شریف نے کہا کہ ہم پریس اور اظہار رائے کی آزادی کےلیے پوری طرح پُر عزم ہیں۔
-
لاہور: جناح اسپتال کی دوسری منزل پر آئی سی یو میں آگ لگ گئی، ریسکیو ذرائع
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی یو سے تمام مریضوں کو نکال لیا گیا، جانی نقصان نہیں ہوا۔
-
شیریں مزاری کے خطوط نہیں "ہمیں بچاؤ" کی اپیل اور دہائی ہے، وزیرمملکت مصدق ملک
مصدق ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی لیڈر کس منہ سے اقوام متحدہ کو عرضیاں لکھ رہی ہیں؟
-
عید کے دوسرے دن سیاحوں کا مری کی جانب رخ، سڑکوں پر ٹریفک جام
وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور آر پی او راولپنڈی کو مری جانے والے راستوں پر ٹریفک جلد بحال کرنے کا حکم دے دیا۔
-
شیریں مزاری کا حکومت کے خلاف اقوامِ متحدہ کےمندوب کوخط
اپنے خط میں شیریں مزاری نے لکھا کہ حکومت نے دہشتگردوں کے اتحادی مبینہ قاتل کو وزیر داخلہ مقرر کیا ہے۔
-
نواز شریف کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ کا ہے،بابر اعوان
بابر اعوان نے کہا کہ مے فیئر اور ایون فیلڈ اپارٹمنٹس بھی ضبط ہوں گے، نیب کے جرائم نا قابل معافی نامہ، نان کمپاؤنڈ ایبل ہیں۔
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز قطر میں ہونے کے باوجود متحرک
وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز قطر میں ہونے کے باوجود متحرک نظر آ رہے ہیں۔
-
ہماری جماعت کی خواہش ہے مولانا فضل الرحمٰن کو صدر بنایا جائے: مولانا عبدالغفور حیدری
جے یو آئی کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ ہماری جماعت کی خواہش ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کو صدر بنایا جائے، اتحادی جماعتوں کا اس بارے میں جو بھی فیصلہ ہو گا ہمیں قبول ہو گا۔
-
گھروں میں اختلافات معمول کا حصہ ہیں: پرویز الہٰی
اسپیکر پنجاب اسمبلی، ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ گھروں میں اختلافات معمول کا حصہ ہیں۔
-
خاندان میں اختلافات کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں: چوہدری شجاعت
مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ہمارے خاندان میں اختلافات کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، جو ہمیں ورغلانے کی کوشش کر رہے ہیں وہ نقصان اٹھائیں گے۔
-
بہترین کام کرنیوالے گورنراسٹیٹ بینک کو فارغ کر دیا گیا: شہباز گِل
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کا گورنر بہترین کام کر رہا تھا، اسے فارغ کر دیا گیا۔
-
کراچی میں موسم کب تک گرم رہے گا؟
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتا دیا کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں موسم کب تک گرم رہے گا۔
-
عید پر بھی او لیولز کے طلباء کے امتحانات
کراچی میں عید کی تعطیلات کے دوران بھی او لیولز کے طلباء کے امتحانات جاری ہیں۔
-
شیخ رشید کے بھتیجے کو جیل بھیجنے کا حکم
اٹک کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
-
گورنر پنجاب کی عید کے دوسرے دن بھی آئینی ماہرین سے مشاورت
صوبۂ پنجاب کے گورنر عمر سرفراز چیمہ نے آئینی ماہرین سے مشاورت کی ہے۔
-
کراچی: کار پر فائرنگ، حاملہ خاتون شدید زخمی
کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے پر احسن آباد کے قریب ڈاکوؤں نے ایک کار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 5 ماہ کی حاملہ خاتون شدید زخمی ہو گئی۔