Categories
Breaking news

2015 میں بھی ایم پی ایز کو ووٹ کے بدلے پیسوں کی آفرز ہوئیں، محمد علی کا دعویٰ

Advertisement
عمران خان نے پرویزخٹک کوامیدواروں کےہارنےپراسمبلی توڑنےکی سفارش کی ،محمد علی کادعویٰ

سابق رکن خیبر پختونخوا اسمبلی جماعت اسلامی محمد علی کا کہنا ہے کہ 2015 میں بھی ایم پی ایز کو ووٹ کے بدلے پیسوں کی آفرز ہوئیں، عمران خان نے 2018 میں کہاکہ خفیہ رپورٹس ہیں ہمارے ایم پی ایز بک گئے ہیں عمران خان نے پرویز خٹک کو امیدواروں کے ہارنے پر اسمبلی توڑنےکی سفارش کا کہا تھا۔

Advertisement

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محمد علی نے کہا کہ 2015 میں بھی ایم پی ایز نے ڈیل کی ہوئی تھیں، مجھے بھی دو تین پارٹیوں سے پیسوں کی آفرز ہوئی تھیں۔

میڈیا پر ویڈیو دیکھ کر ہنسی بھی آتی ہے اور پریشان بھی ہوتا ہوں، پرویز خٹک

پرویز خٹک نے کہا کہ میرا ضمیر صاف ہے میں کسی کی پرواہ نہیں کرتا، جھوٹے الزام لگانے والے کا منہ کالا ہوگا۔

x
Advertisement

محمد علی کا کہنا تھا کہ 2018 سینیٹ انتخابات میں جماعت اسلامی کے ممبران کو سب سے زیادہ آفرز آئیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پیسوں کی آفرز کو ٹھکرا دیا حلقے کے عوام کے ساتھ دھوکا نہیں کرسکتا تھا۔

محمد علی نے کہا کہ 2018 میں گواہ ہوں کہ خرید وفروخت کا بازار گرم تھا، سینیٹ الیکشن میں ہر ایم پی اے نے جنرل الیکشن میں خرچے کے لیے پیسے مانگے تھے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *