Categories
Breaking news

20سال بعد کراچی سرکلر ٹرین جزوی بحال

Advertisement
20سال بعد کراچی سرکلر ٹرین جزوی بحال

20 سال بعد کراچی سرکلر ٹرین آج سے جزوی بحال کر دی گئی، وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے کراچی سرکلر ریلوے کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید نے ٹرین کا کرایہ 30 روپے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 25 سال بعد ریلوے کی زمینوں کا نقشہ ہی بدل گیا ہے۔

Table of Contents

x
Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہاں قبضہ مافیا چھا گیا ہے، ریلوے ٹریک پر قبضہ مافیا پھیلا ہوا ہے، 15 دن میں 12 پھاٹک لگا دیں گے، جیسے جیسے برج بنتے جائیں گے، کے سی آر میں اضافہ کرتے جائیں گے۔

انتظامات نہ ہونے پر کراچی سرکلر ریلوے کا روٹ تبدیل، ریلوے حکام

ذرائع کا کہنا ہے کہ 14کلومیٹر ٹریک پر ٹرین 35 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار سے نہیں چل سکتی ٹریک اس قابل نہیں کہ سرکلر ٹرین کو 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلاسکے۔

آج سے چلنے والی کراچی سرکلر ٹرین ابتدائی طور پر پپری سے سٹی اسٹیشن تک چلے گی، اس کی روزانہ 4 ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

سٹی اسٹیشن سے صبح 7 بجے اور شام 5 بجے جبکہ پپری سے صبح 7 بجے اور شام ساڑھے 4 بجے ٹرین روانہ ہو گی۔

ٹرین کا روٹ اب بھی ادھورا ہے، ٹرین 21 اسٹیشنوں میں سے صرف 13 اسٹیشنوں کے درمیان چلے گی۔

یہ بھی پڑھیے

8 اسٹیشنوں کے درمیان موجود تجاوزات منصوبے کی راہ میں رکاوٹ بن گئی ہیں۔

سرکلر ٹرین کے راستے میں کہیں انڈر پاس اور کہیں اوور ہیڈ برج بننا ضروری ہیں، ٹرین 46 کلو میٹر کا فاصلہ ڈیڑھ گھنٹے میں طے کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *