Categories
Breaking news

2 ماہ میں ایک ہی کمپنی کے ساتھ بارسلونا سٹی کونسل کے 38 معاہدے

Advertisement

بارسلونا (محمد نبی) بارسلونا سیٹی کونسل نے دو ماہ کے دوراں “لینگوسروے انترناسیوئنالیزاسیئن دی سرویسیوس”(The Company is: Linguaserve Internacionalización de Servicios) کے ساتھ 282000 یوروز کی مالیت کے 38 معاہدے کئے۔ لینگوسرروے کمپنی ترجمے کے کام سے منسلک ہے۔ 19 جنوری سے لے کر 16 مارچ تک کمپنی نے کئی معاہدے سائن کئے جو براہ راست میونیسیپل ٹیکنیشئن کی طرف سے ملے تھے۔ ان ٹھیکوں کی کل مالیت 3 لاکھ یوروز کے قریب ہے۔ تاہم بعض معاہدے کم مالیت کے ہیں۔ کئی ایسے ہیں جو چند سو اور چند ہزار یوروز سے زیادہ مالیت کے نہیں۔ مگر ان میں سے کئی ایک ایسے ہیں جو خاصی بڑی ضخامت کے ہیں۔ مثلا 1 مارچ کو “انستیوت بارسلونا اسپورتس’ کا ایک معاہدہ ہوا تھا۔ اس کی کل مالیت 26000 تھی۔
خیال رہے کہ کونسل نے کمپنی کے ساتھ “فریم ورک ایگریمنٹ’ کا ایک معاہد کر رکھا ہے۔ اس کے تحت وہ ترجمے کے لئے کسی بھی وقت کمپنی کی خدمات حاصل کر سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *