Categories
Breaking news

2 بوتل شراب کیس :عتیقہ اوڈھو کے سر پرخطرے کی لٹکتی تلوار ٹل گئی، عدالت کا اہم فیصلہ

Advertisement
Advertisement

عتیقہ اوڈھو9 سال بعد باعزت بری سول عدالت نے اداکارہ عتیقہ اوڈھو کو شراب برآمد ہونے کے کیس میں9 سال بعد باعزت بری کر دیا ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ اداکارہ عتیقہ اوڈھو کےخلاف کوئی ثبوت نہیں انہیں بری کیا جاتا ہے۔ سول جج یاسر چوہدری نے فیصلہ سنایا۔

سول عدالت نے 9 سال 2 ماہ اور 14 روز بعد فیصلہ سناتے ہوئے عتیقہ اوڈھو کو 2 بوتل شراب کیس میں باعزت بری کردیا۔

عتیقہ اوڈھو پر الزام تھا کہ اسلام آباد سے کراچی جاتے ہوئے ان کے بیگ سے شراب کی 2 بوتلیں برآمد ہوئی تھیں۔ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے سوموٹو حکم پر 7 جون 2011 کو اداکارہ کے خلاف تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا، اس مقدمے میں 210 پیشیاں ہوئیں اور 16 جج تبدیل ہوئے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *