Categories
Breaking news

17سال بعد سیدو شریف ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال، پہلی پرواز سیاحوں کو لیکر سوات روانہ ہوگئی

Advertisement
Advertisement

17سال بعد سیدو شریف ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال،  پہلی پرواز سیاحوں کو لیکر سوات روانہ ہوگئی

17سال بعد سوات کے سیدو شریف ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال ہوگیا ، پہلی پرواز سیاحوں کو لیکر سوات روانہ ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق جنت نظیر وادی سوات جانیوالے سیاحوں کیلئے طویل انتطار کے بعد بڑی خوشخبری آگئی ، سیدو شریف ائیرپورٹ سترہ سال بعد پروازوں کے لیے کھول دیا گیا۔

اسلام آبادایئرپورٹ سے پہلی پرواز پی کے 650 کے ذریعے 47مسافرروانہ ہوئے ، ایئرپورٹ سے وزیرہوابازی غلام سرور نے مسافروں کوروانہ کیا۔

پروازمیں وزیر اعلیٰ کےپی، وفاقی وزیر مراد سعید اور چیئرمین پی آئی اے ارشد ملک بھی روانہ ہوئے، طیارہ 11بجے سوات ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فلائٹ آپریشن کے حوالے سے رن وے کی بحالی، آپریشنل اسٹاف کی تعیناتی سمیت دیگر انتظامات مکمل کئے۔

وزیر اعظم عمران خان کے سیاحت کے وژن کومدنظررکھتے ہوئے پی آئی اے کی پروازیں ہفتے میں دو دن جمعہ اورسوموار کو سیدوشریف کیلئے روانہ ہوں گی۔

اسکردو، گلگت اور چترال کے بعد یہ چوتھا سیاحتی مقام ہے، جس کیلئے قومی ائیرلائن کااپنا فضائی آپریشن کیا۔

خیال رہے سال 2014 میں دہشت گردی کے باعث سیدوشریف ایئرپورٹ کو بند کیا گیا تھا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *