Categories
Breaking news

15 دن کے اندر بہتر فیصلے ہوں گے، شیخ رشید

فائل فوٹو
فائل فوٹو

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پوری امید ہے پاکستان سنگین حالات سے نکل آئے گا، 15 دن کے اندر بہتر فیصلے ہوں گے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان 20 یا 21 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے، عدلیہ کا فرض ہے الیکشن کی راہ نکال کر لوگوں کو افراتفری سے نکالے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ایک تعیناتی پر ہیجان پیدا کیا گیا ہے، ملک میں بحران سنگین ہوتا جارہا ہے، اب ساری ذمہ داری عدلیہ کے کندھوں پر آگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو اہم تعیناتی ہونی ہے اس سے متعلق مجھ سے کسی نے نہیں پوچھا۔

عمران خان کے لانگ مارچ کا تاریخی استقبال کریں گے، شیخ رشید

سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کے حقیقی لانگ مارچ کا کمیٹی چوک میں تاریخی استقبال کریں گے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ جو بھی چیز یہ نکالتے ہیں وہ عمران خان کے حق میں جاتی ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ سائفر کے معاملے پر عمران خان نے کوئی یوٹرن نہیں لیا، ہم تمام ملکوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *