Categories
Breaking news

13 دسمبر کے جلسے میں عوام بھرپور شرکت کرینگے: سعد رفیق

13 دسمبر کے جلسے میں عوام بھرپور شرکت کرینگے: سعد رفیق

مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق ہتے ہیں کہ 13 دسمبر کے جلسے میں عوام بھرپور شرکت کریں گے۔

لاہور میں صدر مسلم لیگ نون اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہبازشریف کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے یہ بات کہی۔

Table of Contents

x
Advertisement

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) لاہور کے جلسے کے لیے بھرپور تیاریاں کر رہی ہے، 13 دسمبر کا یہ جلسہ فقیدالمثال ہو گا۔

13دسمبر کا لاہور جلسہ سب سے تگڑا ہوگا، سعد رفیق

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماخواجہ سعد رفیق کا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کےاگلےجلسے سےمتعلق کہنا ہےکہ 13 دسمبر کا لاہور کا جلسہ سب سے تگڑا ہوگا۔

خواجہ سعد رفیق صدر مسلم لیگ نون شہباز شریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے لیے آئے تھے۔

والدہ کے انتقال کے باعث پیرول پر رہا کیئے گئے مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز آج پیرول ختم ہونے پر کوٹ لکھپت جیل واپس جائیں گے۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز 27 نومبر کو4 بجے 5 روزہ پیرول پر رہا ہوئے تھے، پنجاب حکومت نے کل ان کی پیرول پر رہائی میں 24 گھنٹےکی توسیع کر دی تھی۔

مسلم لیگ نون کی جانب سے محکمۂ داخلہ پنجاب کو میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی مدت میں توسیع کی درخواست دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ میاں نواز شریف و شہباز شریف کی والدہ انتقال کر گئی تھیں، جن کی تدفین میں شرکت کے لیے میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *