Categories
Breaking news

13 دسمبر کا جلسہ حکومت کیخلاف ریفرنڈم ہو گا: رانا ثناء اللّٰہ

مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ 13 دسمبر کا جلسہ ہوگا اور یہ جلسہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہوگا۔

لاہور میں مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بات کہی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاسی رواداری ہمارے معاشرے کا خاصہ تھی، مگر عمران نیازی نے سیاسی رواداری کا جنازہ نکال دیا ہے۔

آزادانہ اور شفاف الیکشن کرائے جائیں، جو جیتے حکومت بنائے، رانا ثناء

رانا ثناء ﷲ کا کہنا تھا کہ الیکشن میں فیصلہ ہمارے مخالفین کے حق میں ہو تو ہم تسلیم کریں گے۔

نون لیگ پنجاب کے صدررانا ثناء اللّٰہ صدر مسلم لیگ نون شہباز شریف سے ان کی رہائش گاہ ملاقات کے لیے آئے تھے۔

والدہ کے انتقال کے باعث پیرول پر رہا کیئے گئے مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز آج پیرول ختم ہونے پر کوٹ لکھپت جیل واپس جائیں گے۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز 27 نومبر کو 4 بجے 5 روزہ پیرول پر رہا ہوئے تھے، پنجاب حکومت نے کل ان کی پیرول پر رہائی میں 24 گھنٹےکی توسیع کر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

مسلم لیگ نون کی جانب سے محکمۂ داخلہ پنجاب کو میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی مدت میں توسیع کی درخواست دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ میاں نواز شریف و شہباز شریف کی والدہ انتقال کر گئی تھیں، جن کی تدفین میں شرکت کے لیے میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *