Categories
Breaking news

13 دسمبر جلسے کے حوالے سے پی ڈی ایم کا مشاورتی اجلاس طلب

 13 دسمبر جلسے کے حوالے سے پی ڈی ایم کا مشاورتی اجلاس

لاہور میں 13 دسمبر کو ہونے والے جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے پی ڈی ایم کی صوبائی قیادت کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا گیا۔

پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں اجلاس کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ، چوہدری منظور، اسلم گل اور ثمینہ خالد گھرکی ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے۔

13 دسمبر کو ایک بار پھر لاہور کا امتحان ہے، شاہدخاقان عباسی

لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ نوازشریف نےوہ بات کی جو70سال میں کوئی نہ کرسکا۔

x
Advertisement

اجلاس میں مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ خان، مولانا امجد، امیر بہادر ہوتی سمیت دیگر پی ڈی ایم رہنما شریک ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق بھی شریک ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی نمائندگی صدر پنجاب قمر زمان کائرہ کر رہے ہیں۔

13 دسمبر کو لاہور میں مثالی جلسہ ہوگا، قمر زمان کائرہ

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم خطرات کے باوجود باہر نکلے ہیں ملک بحران کا شکار ہورہاہے، ہم ہر حال میں اس حکومت کے خلاف حتمی جنگ لڑیں گے۔

اس کے علاوہ جے یو آئی ف کے مولانا صفی اللّٰہ، مولانا سلیم اللّٰہ، محمد افضل خان اور پیر فیاض شاہ بھی اجلاس میں شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *