Categories
Breaking news

12 سے 17 سال کے بچوں کو تعلیمی سال سے کتنا عرصے پہلے ویکسی نیشن لگا دی جائے گی؟

بارسلونا (محمد نبی) آنے والے تعلیمی سال سے 2 ہفتے قبل 12 سے 17 سال کے درمیانی عمر کے بچوں کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔ تعیلیمی سال ستمبر میں شروع ہونے جا رہا ہے۔ جمعہ کے روز ہسپانوی نشریاتی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ہسپانوی وزیر صحت، کیرولائنا داریاس نے وضاحت کی تھی کہ ان کی وزارت علاقوں کے درمیان اتفاق رائے حاصل کرنے سے پہلے، بین القوامی صحت کے اجلاس میں پبلک ہیلتھ کمیٹی کے سامنے تاریخ طے کرنے کی تجویز پیش کرے گی۔

یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جہاں یورپی میڈیسن ایجنسی نے 12 سے 15 سال کے بچوں کے لئے فائزر ویکسن لگانے کی منظوری دی ہے۔ یہ منظوری 16 سال سے کم عمر افراد کے لئے پہلی دفعہ اجازت نامے کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کاتالونیا کے وزیر تعیلم جوزپ گونزلیز کامبری نے کہا تھا کہ 12 سے 17 سال کے بچوں کی ویکسی نیشن سیکنڈری سکول میں ہوگی۔ تاہم ان کے بقول اس کا انحصار اسپین کے قائم کردہ اوقات کار پر ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *