Categories
Breaking news

12 سالہ بچی سے گھر میں گھس کر زیادتی، حالت تشویشناک ، آئی سی یو منتقل

Advertisement
Advertisement

12 سالہ بچی سے گھر میں گھس کر زیادتی، حالت تشویشناک ، آئی سی یو منتقل

بہاولپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں ایک با اثر شخص نے گھر میں گھس کر 12 سالہ نابالغ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

زیادتی کا یہ افسوسناک واقعہ احمد پور شرقیہ کے علاقے بہاول واہ میں پیش آیا جہاں ایک با اثر شخص نے زبردستی گھر میں گھس کر 12 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ بچی کی حالت خراب ہونے پر اسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے آئی سی یو میں شفٹ کردیا گیا ہے۔

زیادتی کے واقعہ کے خلاف علاقہ مکینوں کی شکایت پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تاہم ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اہلخانہ میں سے کسی کی شکایت پر مقدمہ درج کیا جائے گا جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔

اسلام آباد میں لڑکی نے نوکری کا جھانسہ دے کرسہیلی کومبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنوادیا

مزید :

Breaking Newsعلاقائیپنجاببہاول پور

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *