Categories
Breaking news

11سالہ پاکستانی فنکار کی تُرک اداکار سے ملاقات

Advertisement
Advertisement

11سالہ شاہ خان نامی پاکستانی فنکار نے تُرک اداکار جاوید جیتن گُنیر کا خاکہ بناکر اُن سے ملاقات کرلی۔شہرہ آفاق تُر ک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں دوآن ایلپ کا کردار ادا کرنے والے جاوید جیتن گُنیر نے گزشتہ دِنوں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اُس دوران جہاں اُنہوں نے اسلا م آباد میں سیر سپاٹے کیے تو وہیں اُنہوں نے اپنے ایک خاص مداح سے ملاقات بھی کی۔جاوید جیتن گُنیر نے 11 سالہ شاہ خان نامی مداح سے ملاقات کی جو عُمر میں تو بہت چھوٹا ہے لیکن اُس کے ٹیلنٹ نے اُسے ایک بہت بڑا فنکار بنا دیا ہے اِس ضمن میں شاہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تُرک اداکار سے اپنی ملاقات کی کچھ تصاویر پوسٹ کیں۔شاہ خان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ایک تصویر میں وہ جاوید جیتن گُنیر کو وہ خاکہ بطور تحفہ دے رہے ہیں جو اُنہوں نے اپنے ہاتھوں سے اداکار کے لیے بنایا تھا۔
تصویر پوسٹ کرتے ہوئے شاہ خان نے تُرک اداکار سے ملاقات پر اللّہ تعالیٰ کا شکریہ بھی ادا کیا۔اِس کے علاوہ بھی شاہ خان نے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں جاوید جیتن گُنیر پاکستانی فنکار کے ہاتھوں سے بنائے گئے اپنے خاکے کو دیکھ رہے ہیں۔واضح رہے کہ جاوید جیتن گُنیر نے گزشتہ دِنوں پاکستان کا دورہ کیا تھا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں جن میں اداکار اسلام آباد کے مختلف سیاحتی مقامات پر لطف اندوز ہوتے دکھائی دیے گئے تھے جبکہ ان کے مداح انہیں پھول اور تحائف بھی دیتے نظر آئے تھے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *