Categories
Breaking news

‏پی ٹی آئی گلگت میں کلین سویپ کرے گی، شہباز گل

Advertisement

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی گلگت میں کلین سویپ کرے گی۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ‏نااہل لیگ کے پاس 3 دہائیوں کی حکمرانی کے بعد بھی بتانے کو جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نےکل سوات، آج حافظ آباد میں صحت، تعلیم، سیاحت، غریب کو ریلیف دے کر ترجیحات بتادیں، عوام کے لیے فرق کرنا آسان ہے کہ کون کام کر رہا ہے اور کون کام خراب کررہا ہے۔

اپوزیشن کے بیانیے پر یقین نہیں کیا جاسکتا، شہباز گل

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کاکہنا ہے کہ اپوزیشن کے بیانیے پر یقین نہیں کیا جا سکتا، جلسے میں بھی انہیں جھوٹ ہی بولنا ہے ۔

بھارتی ایجنسیوں کی زبان بولنے والوں کو کیا نام دیں؟ شہباز گل کا سوال

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ’آپ کے اور بھارت کے بیانیے میں کمال کی مماثلت پائی جاتی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ آج ریاست کے جتنے مسائل ہیں ان کی بنیادی وجہ آپ کی کرپشن، لوٹ مار اور ڈاکہ زنی ہے۔

شہباز گل نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ آپ کو یاد دلاتا جاؤں کہ کرپشن کا سوال پوچھیں گےاور ہر صورت آپ کو جواب دینا ہو گا۔

اُن کا کہنا ہے کہ گلگت میں آپ کے روز روز رونے کی وجہ آپ کو سامنے نظر آنے والی صاف شکست ہے،پی ٹی آئی گلگت میں کلین سویپ کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *