Categories
Breaking news

‏وزیراعظم کی عیدالفطر پر اہل وطن اور ملت اسلامیہ کو مبارک باد

‏وزیراعظم کی عیدالفطر پر اہل وطن اور ملت اسلامیہ کو مبارک باد

‏وزیر اعظم عمران خان نے عیدالفطر پر اہل وطن اور ملت اسلامیہ کو مبارک باد دی ہے۔

ایک پیغام میں عمران خان نے کہا کہ قوم سے درخواست ہے عید پر کورونا ایس او پیز پر عمل کریں، احتیاط دین کا حکم اور سنت رسول صلی ﷲ علیہ وسلم بھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

دوسری جانب قائد حزب اختلاف اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے قوم سے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیےخصوصی دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کو مدنظر رکھتے ہوئے عید پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عید پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ ہم اپنے کشمیری اور فلسطینی بھائیوں کے لیے عید پر دعاگو ہیں، کورونا وائرس اور کمر توڑ مہنگائی کی وجہ سے عوام روایتی خوشیوں سے محروم ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ عید سادگی سے منائیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *