پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان کہتے ہیں کہ آج مینار پاکستان پر این آر او ڈھونڈا جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ گیارہ جماعتوں کا کرپٹ ٹولہ مسلسل ناکامی کا شکار ہے۔
فیصل جاوید خان نے کہا کہ یہ اپنے جلسوں سے خود بے نقاب ہو رہے ہیں۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کی زندگیوں اور اُبھرتی معیشت کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
اپوزیشن نے کورونا وائرس کو بھی اپنا پارٹنر بنالیا ہے، عثمان بزدار
وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کہتے ہیں کہ بد قسمتی سے اپوزیشن کی 11 جماعتوں نے کورونا وائرس کو بھی اپنا پارٹنر بنالیا ہے، اپوزیشن کورونا وائرس کو تیزی سے پھیلانے کا باعث بن رہی ہے۔
فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ یہ اپنی چوری بچانے کے لیے ساری حدیں پار کرچکے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
بزدار صاحب صرف دسمبر تک لاہور کے مہمان ہیں، عظمیٰ بخاری
مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ عثمان بزدار اپنے فرنٹ مینوں کی جنگ لڑ رہے ہیں جبکہ وہ صرف دسمبر تک لاہور کے مہمان ہیں۔
-
حضرت شاہ رکن عالم کے عرس کی تقریبات منسوخ
ملتان میں کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر برصغیر کے عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن عالم اور حضرت حافظ جمال ملتانی کے عرس کی تقریبات منسوخ کر دی گئیں۔
-
PDM جسلہ: خواجہ آصف کی قیادت میں قافلہ لاہور روانہ
مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کی قیادت میں قافلہ پی ڈی ایم جلسے میں شرکت کے لیے لاہور روانہ ہوگیا۔
-
لاہور جلسہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ہو گا، ناصر شاہ
وزیرِ اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ لاہور میں ہونے والا پاکستان ڈیموکریکٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کا آج کا جلسہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔
-
PDM جسلہ: مولانا فضل الرحمٰن نے ناشتہ کہاں کیا؟
اپوزیشن کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے آج لاہور میں ہونے والے جلسے سے قبل ہوٹل کے کمرے میں ناشتہ کیا۔
-
کرپشن بچاؤ اجتماع کا سلوگن جعلی اور چوری شدہ ہے، شہباز گل
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہبازگل کا کہنا ہے کہ ابو اور کرپشن بچاؤ اجتماع والے بتا رہے ہیں پاکستان کیلئے فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے، ان بےچاروں کے پاس سلوگن بھی جعلی اور چوری شدہ ہے۔
-
چینی کی قیمت میں کمی عمران خان کا غریب کو ریلیف دینے کے عزم کا اظہار ہے، شبلی فراز
وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز کہتے ہیں کہ عوام کی زندگی میں ہرممکن سہولیات لانے کیلئے سرگرم ہیں اور چینی کی قیمت میں کمی عمران خان کا غریب کو ریلیف دینے کے عزم کا واضح اظہار ہے۔
-
مریم نواز ایاز صادق کی رہائشگاہ پہنچ گئیں
مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز جاتی امراء سے سردار ایاز صادق کی رہائش گاہ پہنچ گئیں۔
-
اُلٹے بھی لٹک جائیں NRO نہیں ملے گا، مسرت جمشید چیمہ
ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کہتی ہیں کہ پی ڈی ایم کی ''آخری منزل'' صرف این آ راو کا حصول ہے، یہ اُلٹے بھی لٹک جائیں تو انہیں این آر او نہیں ملے گا۔
-
بلاول، ایاز صادق کے گھر جانے کیلئے روانہ
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری بلاول ہاؤس لاہور سے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک الائنس کے جلسے کے لیے روانہ ہو گئے۔
-
شہری فیس ماسک لازمی پہنیں: مریم نواز
مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے شہریوں کو کورونا وائرس کی وباءسے بچنے کے لیے فیس ماسک پہننے کی یاد دہانی کرائی ہے۔
-
پی پی میں ذرا سی غیرت ہے تو استعفے دے کر دکھائیں، حلیم عادل شیخ
رہنما پاکستان تحریک انصاف حلیم عادل شیخ کا لاہور جلسے سے متعلق کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا جلسہ غیر قانونی ہے، استعفوں کا شور نہیں کریں استعفے دیں، ان کو ذرا سی غیرت ہے تو استعفے دے کر دکھائیں۔
-
ایاز صادق کے گھر PDM قائدین کے ظہرانے میں کیا ہے ؟
حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے قائدین کا مینارِ پاکستان جلسہ گاہ روانہ ہونے سے قبل ایاز صادق کے گھر ہونے والے ظہرانے کامینو سامنے آگیا۔
-
لوگوں کا جوش و ولولہ بتارہا ہے کہ آج فیصلہ کن گھڑی ہے، مریم اورنگزیب
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا آج کے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے لاہور جلسے سے متعلق کہنا ہے لوگوں کا جوش و ولولہ بتارہا ہے کہ آج فیصلہ کن گھڑی ہے۔
-
یہ 50ہزارکرسیاں بھر دیں تو میں سیاست چھوڑ دونگا، فیاض الحسن چوہان
وزیرکالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ وہ پی ڈی ایم قیادت کو چیلنج کرتےہیں کہ اقبال پارک میں 50 ہزار کرسیاں لگائیں اور بھریں، اگر اپوزیشن 50 ہزار کرسیاں بھر دے تو وہ اسی وقت سیاست کو خیر باد کہہ دیں گے، بصورت دیگر مکس اچار پارٹی ناٹک بند کرے اورابا جی کی کرپشن کا حساب دے۔
-
PDM جلسہ، مختلف شہروں سے قافلے روانہ
لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں مینارِ پاکستان تلے آج اپوزیشن کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ہونے والے جلسے میں شرکت کے لیے مختلف شہروں اور دیہات سے پی ڈی ایم سے تعلق رکھنے والی جماعتوں کے کارکن ریلیوں اور قافلوں کی صورت میں جلسہ گاہ کے لیے روانہ ہو گئے۔