
پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ احمد فراز کے نظریات کے بدترین مخالف کا ترجمان خود ان کا بیٹا ہے، ان کی سیاست اپنی ذات سے شروع ہوکر اپنی ذات پر ہی ختم ہوجاتی ہے۔
ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات شبلی فراز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا نام پاکستان کی ترقی، دفاع اور سلامتی کی بنیادوں میں ہے۔
مریم اورنگزیب نے شبلی فراز اور موجود حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس بےروزگاری، منہگائی اور اندھیرے دینے کے سوا کچھ نہیں۔

آج بھٹو اور بی بی شہید کے مخالف ان کے گھر براجمان ہیں: شبلی فراز
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ آج ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کی روح کوتکلیف پہنچ رہی ہوگی کہ ان کے فلسفے اور نظریات کے بد ترین مخالف آج ان کے گھر براجمان ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ آٹا، چینی، گیس اور ایل این جی چوری کا نام آیا تو عمران خان کا نام آئے گا، ووٹ چوری، غیرملکی فارن فنڈنگ کا نام آیا تو عمران خان کا نام آئے گا۔
x
Advertisement
اپنے بیان میں اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ 23 فارن فنڈنگ اکاؤنٹس، یوٹرن اور کرپشن کا نام آیاتو عمران خان کا نام آئے گا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان تابعدار اور تھانیدار ذہنیت کے مالک ہیں اور آج یہ شبلی فراز نے مان لیا۔

بھٹو کے اصل وارث دربدر ہیں، فردوس عاشق اعوان
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ بھٹو کے اصل وارث دربدر ہیں، بھٹو کے حقیقی ورثے کو حق نہ دینے والے سندھ کے عوام کو کیا انصاف دیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ عوام کی تابعداری، آٹا چینی، روٹی اور دوائی چوری سے نہیں ہوتی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کی تابعداری ان کی معیشت اور روزگار تباہ کرنے سے نہیں ہوتی، ان کی بجلی گیس چوری سے نہیں ہوتی۔
آخر میں اُنہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں کہ عمران خان کانام آئے گا تو کیا یاد آئے گا؟
واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ آج ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کی روح کوتکلیف پہنچ رہی ہوگی کہ ان کے فلسفے اور نظریات کے بد ترین مخالف آج ان کے گھر براجمان ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
بینظیر بھٹو کی برسی، جلسہ کچھ دیر میں شروع ہو گا
گڑھی خدا بخش میں سابق وزیرِ اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کا جلسہ کچھ دیر میں شروع ہو گا، جلسہ گاہ میں کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
-
بینظیر بھٹو کی برسی: ناہید خان گروپ کی جائے شہادت لیاقت باغ میں قرآن خوانی
سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 13ویں برسی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق رہنما ناہید خان گروپ کی جانب سے بی بی کی جائے شہادت لیاقت باغ میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔
-
کابینہ میں سارے چور ڈاکو اکھٹے بیٹھے ہیں، مشتاق غنی
خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر مشتاق غنی کہتے ہیں کہ کابینہ میں سارے چور ڈاکو اکھٹے بیٹھے ہیں۔
-
میئر اسلام آباد کیلئے کل الیکشن ہوگا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے میئر کے عہدے کیلئے کل الیکشن ہو گا، میئر اسلام آباد کے عہدے کیلئے 3 امیدواروں میں مقابلہ ہے۔
-
لاہور: شدید دھند سے 19 پروازیں منسوخ، 16 تاخیر کا شکار
لاہور میں شدید دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فضائی آپریشن معطل ہو گیا جس کے باعث اندرون اور بیرون ملک آنے جانے والی 19 پروازیں منسوخ کر دی گئیںجبکہ 16 تاخیر کا شکار ہو گئیں۔
-
آج بھٹو اور بی بی شہید کے مخالف ان کے گھر براجمان ہیں: شبلی فراز
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ آج ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کی روح کوتکلیف پہنچ رہی ہوگی کہ ان کے فلسفے اور نظریات کے بد ترین مخالف آج ان کے گھر براجمان ہیں۔
-
9 سال بعد رہا ہونے والے بابا جان کی شادی
زندگی کے 9 سال قید و بند کی صعوبتیں جھیلنے والے عوامی رہنما بابا جان حال ہی میں سزا معطلی پر رہائی کے بعد اب باقاعدہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ، ان کی شادی 4 روز تک جاری رہی اور اسے گلگت بلتستان کی تاریخ کی سب بڑی شادی کہا جارہا ہے۔
-
بھٹو کے اصل وارث دربدر ہیں، فردوس عاشق اعوان
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ بھٹو کے اصل وارث دربدر ہیں، بھٹو کے حقیقی ورثے کو حق نہ دینے والے سندھ کے عوام کو کیا انصاف دیں گے۔
-
پاکستان: کورونا وائرس سے مزید 58 اموات
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان ایک بار پھر 29 ویں نمبر سے 28 ویں پر آگیا ہے۔
-
پی ڈی ایم آج گڑھی خدا بخش میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ آج شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پرگڑھی خدا بخش میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، جلسے سے مریم نواز اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو خطاب کریں گے اور سابق صدر آصف علی زرداری بھی کارکنوں سے ورچوئل خطاب کریں گے۔
-
قصور: شقی القلب بیٹے نے باپ کو قتل، ماں کو زخمی کر دیا
پنجاب کے ضلع قصورمیں گھریلو جھگڑے کے دوران شقی القلب بیٹے نے اپنے باپ کو قتل اور ماں کو زخمی کر دیا۔
-
کراچی: جامع کلاتھ میں درزی کی دکان میں آتشزدگی
کراچی میں جامع کلاتھ مارکیٹ کے قریب درزی کی دکان میں آگ لگ گئی جسے ایک فائر ٹینڈر کی مدد سے بجھا دیا گیا۔
-
کراچی: ایئر پورٹ کے قریب کار کو حادثہ، 1 شخص جاں بحق
کراچی میں ایئر پورٹ کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔
-
کراچی میں ٹھنڈی، تیز اور گرد آلود ہوائیں چل پڑیں
محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ کل کراچی میں ریکارڈ توڑ سردی پڑسکتی ہے۔
-
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید دھند
لاہور میں گزشتہ شام سے پڑنے والی دھند رات کو شدید ہو گئی، لاہور کے کئی حصوں میں کہیں ہلکی اور کہیں گہری دھند دن چھائی رہی
-
اردو کے عظیم شاعر مرزا غالب کی 223 ویں سالگرہ
مرزا غالب 27 دسمبر 1797 کو آگرہ میں پیدا ہوئے۔ 5 سال کی عمر میں والد کی وفات کے بعد غالب کی پرورش چچا نے کی تاہم 4 سال بعد چچا کا سایہ بھی ان کے سر سے اٹھ گیا۔